مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک)

by Other Authors

Page 101 of 635

مصالح العرب (جلد 1 ۔ابتداء سے ۱۹۵۴ء تک) — Page 101

97 مصالح العرب۔۔۔۔۔جلد اول دل میں آتے ہیں پھر ان کو کتب لغت میں دیکھنا پڑتا ہے۔میرا دل اس وقت گواہی دیتا ہے کہ اندر فرشتہ بول رہا ہے۔( ملفوظات جلد 4 صفحہ 413) کتاب کی اشاعت اور سعید روحوں کے استفادہ کے متعلق امید اس کتاب کی اشاعت کے بارہ میں حضور نے فرمایا: مسر دست ہیں جلد مواہب الرحمن کی مجلد کروا کر مصر کے اخبار نویسوں کو بھیجی جاویں۔اور اگر میری مقدرت میں ہوتا تو میں کئی ہزار مجلد کروا کر بھیجتا۔فرمایا: ” یہاں کے لوگوں کا تو یہ حال ہے۔شاید مصر کے لوگ ہی فائدہ اٹھا لیں۔جس قد رسعید روحیں خدا کے علم میں ہیں وہ ان کو بھینچ رہا ہے“۔( ملفوظات جلد 5 صفحہ 67) اس کتاب کی فصاحت و بلاغت اور سحر کے بارہ میں ملفوظات میں سے ایک اقتباس پیش ہے جس میں ذکر ہے کہ مولوی عبد الکریم اور مولوی حکیم نورالدین صاحبان اس کتاب کی فصاحت و بلاغت کے بارہ میں کلام کرتے رہے کہ: انشاء اللہ بہت ہی سعید روحیں عرب میں ہوں گی جو اسے دیکھ کر عاشق زار ہو جائیں گی۔حکیم صاحب بیان کرتے تھے کہ میں حیران ہو ہو جاتا تھا اور جی چاہتا تھا کہ سجدہ کروں پھر حیران ہوتا کہ کون کون سے لفظ پر سجدہ کروں۔حضرت اقدس نے فرمایا کہ: ”ہمارا مطلب یہی ہے کہ چونکہ ہر وقت موقعہ نہیں ہوتا۔اکثر کام اردو زبان میں ہوتا ہے اس لئے دو ہزار چھپوا لیا جاوے۔جہاں کہیں عرب میں بھیجنے کی ضرورت ہوئی بھیج دیا۔مخالفت میں بھی ہمارے لئے برکت ہوتی ہے اور جو لکھتا ہے ہماری خیر کے لئے لکھتا ہے۔ورنہ پھر تحریک کیسے ہو“۔( ملفوظات جلد 4 صفحہ 304) 00000