مسئلہ ختم نبوت اور جماعت احمدیہ — Page 22
22 ہے اس بات کو نہیں چاہتا کہ اسلام میں سلسلہ مکالمات مخاطبات الہیہ کا جاری رہے بلکہ وہ چاہتا ہے کہ اسلام بھی اور مُردہ مذہبوں کی طرح ایک مُردہ مذہب ہو جائے۔مگر خدا نہیں چاہتا۔“ (چشمہ معرفت صفحه ۳۲۵) پس یہ نہایت اہم اور بنیادی مسئلہ ہے جس کی حقیقت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ ہمارے مسلمان بھائیوں کو عقل اور سمجھ عطا فرمائے اور ٹوربصیرت کے ساتھ سیدنا حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے اعلیٰ وارفع وافضل مقام ختم نبوت کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔اللهم امين