مسئلہ ختم نبوت اور جماعت احمدیہ — Page 15
15 حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر اس عقیدہ کی وجہ سے کفر کا فتویٰ لگانا درست ہے تو اس کی زد سے بزرگان سلف بھی بچ نہیں سکتے۔لیکن بدقسمتی سے آج کل عوام میں یہ غلط فہمی پھیلائی جارہی ہے کہ جماعت احمد یہ نعوذ باللہ آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبین نہیں مانتی ذیل میں بانی جماعت احمدیہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی چند تحریرات نمونہ درج کی جارہی ہیں جن سے اس ناپاک پراپیگنڈے کی حقیقت ظاہر ہو جاتی ہے۔طالبان حق غور فرمائیں کہ ختم نبوت کے جو معنی غیر احمدی علماء کرتے ہیں وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے شایان شان ہیں یا جو معنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کی جماعت کرتی ہے وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بزرگ شان کے لائق ہیں۔حضرت بانی جماعت احمدیہ فرماتے ہیں:۔(۱) ''ہمیں اللہ تعالیٰ نے وہ نبی دیا جو خاتم المؤمنین خاتم العارفین اور خاتم النبین" ہے۔اور اسی طرح وہ کتاب اس پر نازل کی جو جامع الکتب اور خاتم الکتب ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو خاتم النبین ہیں۔اور آپ پر نبوت ختم ہوگئی تو یہ نبوت اس طرح پرختم نہیں ہوئی جیسے کوئی گلا گھونٹ کر ختم کر دے۔ایسا ختم قابل فخر نہیں ہوتا۔بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر بات ختم ہونے سے یہ مراد ہے کہ طبعی طور پر آپ پر کمالات نبوت ختم ہو گئے۔یعنی وہ تمام کمالات متفرقہ جو آدم سے لیکر مسیح ابن مریم تک نبیوں کو دیئے گئے تھے۔کسی کو کوئی اور کسی کو کوئی۔وہ