مردوں کو اہم زریں نصائح

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 9 of 25

مردوں کو اہم زریں نصائح — Page 9

خطبہ جمعہ 19 مئی 2017 (9) تو ان کی اصلاح ہو جائے گی۔) آپ فرماتے ہیں۔۔۔۔۔۔خدا نے مرد عورت دونوں کا ایک ہی وجود فرمایا ہے۔یہ مردوں کا ظلم ہے کہ وہ اپنی عورتوں کو ایسا موقع دیتے ہیں کہ وہ ان کا نقص پکڑیں۔ان کو چاہئے کہ عورتوں کو ہرگز ایسا موقع نہ دیں کہ وہ یہ کہہ سکیں کہ تو فلاں بدی کرتا ہے۔( کبھی ایسا موقع مردوں کو نہیں دینا چاہئے کہ عورت یہ کہے کہ تم میں فلاں بدی ہے۔تم تو یہ بدیاں کرتے ہو۔بلکہ فرماتے ہیں کہ انسان کو اتنا پاک صاف ہونا چاہئے کہ ) بلکہ عورت ٹکریں مار مار کر تھک جاوے اور کسی بدی کا اسے پتیل ہی نہ سکے تو اس وقت اس کو دینداری کا خیال ہوتا ہے اور وہ دین کو بجھتی ہے۔66 ( ملفوظات جلد 5 صفحہ 207-208- ایڈیشن 1985 ، مطبوعہ انگلستان) جب ایسی صورت ہو کہ تلاش کرنے کے باوجود مرد میں کوئی برائی نظر نہ آئے تو تب پھر عورت اگر دیندار نہیں بھی ہے تو دین کی طرف اس کی توجہ پیدا ہوگی۔یہاں تو میں نے دیکھا ہے کہ عورتیں زیادہ دیندار ہیں۔بعض دفعہ یہ شکایت کرتی ہیں کہ ہمارے خاوند کی دین کی طرف توجہ نہیں۔ایک طرف تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ان مردوں سے یہ توقعات ہیں جو آپ کی بیعت میں آئے اور دوسری طرف ہم دیکھتے ہیں کہ بہت سے مرد ہیں جیسا کہ میں نے کہا کہ جن کی شکایتیں عورتیں لے کر آتی ہیں کہ یہ مرد نماز میں ست ہیں۔باجماعت نماز تو علیحدہ رہی گھر میں بھی نماز نہیں پڑھتے۔دین کا علم مردوں کا کمزور ہے۔چندوں میں کئی گھروں کے مرد کمزور ہیں۔ٹی وی پر لغو اور بیہودہ پروگرام دیکھنے کی مردوں کی شکایات ہیں۔بچوں کی تربیت میں عدم توجہگی کی شکایت مردوں کے بارے میں ہے۔اور اگر کبھی گھر کا سر براہ بننے کی کوشش کریں گے بھی، باپ بننے کی کوشش کریں گے تو سوائے ڈانٹ