مردوں کو اہم زریں نصائح

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 11 of 25

مردوں کو اہم زریں نصائح — Page 11

خطبہ جمعہ 19 مئی 2017 (11) کوئی مخالف ہے تو اس سے بھی غضبناک ہو کر اور عقل سے عاری ہو کر بات نہیں کرنی۔مخالف کی بات کو رڈ کرنے کے لئے بھی مومن کے منہ سے غلیظ اور غضب سے بھرے ہوئے الفاظ نہیں نکلنے چاہئیں۔جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ ہندوستان یا پاکستان سے بھی عورتیں اپنے خاوندوں کے ظلموں کے بارے میں لکھتی ہیں۔دونوں جگہ، قادیان میں بھی اور پاکستان میں بھی نظارت اصلاح و ارشاد اور ذیلی تنظیموں کو اس طرف توجہ دینی چاہئے اور باقی دنیا میں بھی اپنی تربیت کے پروگرام کی طرف زیادہ توجہ دینی چاہئے۔تبلیغ کر رہے ہیں اور دینی مسائل سیکھ رہے ہیں لیکن گھروں میں بے چینیاں ہیں تو اس سب علم اور تبلیغ کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔عورت کی نفسیات اور وہ کس طرح مرد کو دیکھ رہی ہوتی ہے، اس کے بارے میں بیان فرماتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ : ” مرد کی ان تمام باتوں اور اوصاف کو عورت دیکھتی ہے۔وہ دیکھتی ہے کہ میرے خاوند میں فلاں فلاں اوصاف تقویٰ کے ہیں جیسے سخاوت، حلم، صبر اور جیسے اُسے ( یعنی عورت کو ) پر کھنے کا موقع ملتا ہے وہ کسی دوسرے کو نہیں مل سکتا۔( گھر میں ہر روز دیکھ رہی ہوتی ہے۔) فرمایا کہ اسی لئے عورت کو سارق بھی کہا ہے کیونکہ یہ اندر ہی اندر اخلاق کی چوری کرتی رہتی ہے حتی کہ آخر کار ایک وقت پورا اخلاق حاصل کر لیتی ہے۔فرماتے ہیں کہ ایک شخص کا ذکر ہے کہ وہ ایک دفعہ عیسائی ہوا“۔( اسلام چھوڑ کر ” تو عورت بھی اس کے ساتھ عیسائی ہو گئی۔شراب وغیرہ اول شروع کی پھر پردہ بھی چھوڑ دیا۔غیر لوگوں سے بھی (وہ عورت) ملنے لگی ( اس کی بیوی )۔’ خاوند نے پھر (دوبارہ) اسلام کی طرف رجوع کیا۔( کچھ عرصہ بعد خاوند کو وو