مردانِ خدا — Page 91
مردان خدا ۹۱ حرف آخر حرف آخر ہر دور میں مامورین من اللہ کے آنے کے ساتھ راہ خدا میں قربانیوں کی نئی تاریخ رقم ہوتی ہے۔مولا کریم اس پاک وجود کے ساتھ پاک وجودوں کو اسی طرح جمع کر دیتا ہے جیسا کہ مقناطیس کے گرد لوہے کے ذرات کو اور وہ خدا کے بندے راہ مولا میں ہر قسم کی قربانیاں پیش کرتے ہیں مگر اُس مامور من اللہ کا دامن پکڑے رہتے ہیں۔زیر نظر رسالہ میں اُن چند مخلصین مردان خدا کی اُن قربانیوں کا تذکرہ کیا گیا ہے جو متاع ایمان کی حفاظت میں انہوں نے پیش کی ہیں۔مولا کریم نے اُن کی قربانیوں کو قبول فرمایا اور روحانی اموال سے متمتع کر دیا۔دنیا میں انہیں اپنی رضا کی جنتوں سے نواز دیا اور دین ودنیا کی نعماء سے متمتع فرما دیا۔مولا کریم ان مردان خدا کی ان قربانیوں کی برکات ان کی نسلوں میں جاری وساری رکھے اور ہمیشہ اس سلسلہ حقہ کو ایسے مخلصین عطا فرما تا ر ہے جو کہ اسلاف کی ان قربانیوں کا زندہ نمونہ بنے رہیں اور ان کے ورد زبان یہ شعر ہو۔چکے دل اب تن خاکی رہا ہے یہی خواہش کہ ہو وہ بھی فدا