مردانِ خدا

by Other Authors

Page 90 of 97

مردانِ خدا — Page 90

مردان خدا حضرت سیٹھ شیخ حسن صاحب اللہ تعالیٰ کی طرف سے الہاما آپ کو بتایا گیا کہ آپ کو برکت دی جائے گی۔دوسری طرف سے مخالفین نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ چونکہ سیٹھ حسن نے جھوٹے سلسلہ کی خاطر مال و دولت خرچ کی اس لئے ان کا گھر برباد ہو گیا۔شیخ حسن اب ختم ہوا۔آپ تک جب یہ باتیں پہنچیں تو ایک روز جمعہ کے بعد آپ نے بیت الذکر یاد گیر میں کہا۔میں دوستوں کو کچھ سنانا چاہتا ہوں۔لوگ میرے خسارہ کو دیکھ کر ایسی باتیں کرتے ہیں میں۔( بیت الذکر ) میں اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر بیان کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بار بار بتایا ہے کہ میں اس وقت تک نہیں مروں گا جب تک کہ تجارت کی حالت پہلے جیسی نہ ہو جائے“۔( رفقاء احمد : جلد اوّل: صفحه: ۲۱۵) وہ تو فرہاد تھا جو تاب ستم لا نہ سکا آؤ اس شہر ستم میں ہمیں زندہ دینا زندہ دیکھو غرض یہ حالت ابتلاء قریب بارہ سال تک جاری رہی۔مگر اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس وقت تک وفات نہ دی جب تک کہ آپ کے تمام قرضے اور آپ پر دائر تمام مقدمات ختم نہ ہو گئے۔کاروبار کی حالت بھی بہت اچھی ہوگئی اور آپ نے اپنے ورثاء کے لئے کافی جائیداد تر کہ میں چھوڑی۔( رفقاء احمد : جلد اوّل: صفحه: ۲۱۴ ۲۱۶) جس بات کو کہے کہ کروں گا یہ میں ضرور ملتی نہیں وہ بات خدائی یہی تو ہے