مردانِ خدا

by Other Authors

Page 89 of 97

مردانِ خدا — Page 89

مردان خدا ۸۹ حضرت سیٹھ شیخ حسن صاحب انجن اکھڑوا کر بستی کے باہر تالاب پر لگوا دیا اور تین ماہ تک اپنے خرچ پر اسے چلاتے رہے اور لوگوں کو پانی مہیا کرتے رہے۔سرکاری مدرسہ یاد گیر کو بہت سی زمین عطیہ کے طور پر دی۔آپ میں حد درجہ سادگی اور انکساری تھی۔آپ نے یاد گیر میں بہت ہی عمدہ قسم کی احمد یہ لائبریری بھی قائم کی تھی۔احمد یہ قبرستان کے لئے کئی ایکٹر زمین عطیہ دی۔حج کی سعادت بھی نصیب ہوئی۔مصائب کی آندھیاں ملک صلاح الدین صاحب آپ پر احمدی ہونے کی وجہ سے آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔سیٹھ صاحب پر مصائب کی تیز آندھیاں چلیں اور مخالفین مخالفت میں سرگرم رہے لیکن اللہ تعالیٰ نے آپ کو تمام شرور و آفات سے اپنی حفظ وامان میں رکھا۔ان مصائب کی تفصیل کچھ اس طرح پر ہے کہ ( رفقاء احمد : جلد : اوّل : صفحه : ۲۱۲) آپ کا حیدر آباد دکن میں بہت وسیع کاروبار تھا۔اس زمانہ میں آپ کی تجارت ہیں بائیں لاکھ تک جا پہنچی تھی۔لیکن بعض اوقات اللہ تعالیٰ اپنے مومن بندوں کو روحانی ترقیات دینے کیلئے سخت آزمائشوں میں سے گزارتا ہے۔آپ کے ساتھ بھی اللہ تعالیٰ کا یہی سلوک ہوا۔آپ اپنے کاروبار کے سلسلہ میں رنگون گئے۔وہاں کے لئے جو سٹاک آپ ساتھ لے کر گئے وہ وہاں کے مناسب حال نہ تھا اس لئے سارا سرمایہ ڈوب گیا اور شدید نقصان ہوا۔مگر آپ نے اس ابتلاء میں شاندار صبر کا نمونہ دکھایا اور آستانہ الہی پر جھکے رہے۔ہو فضل تیرا یارب یا کوئی ابتلاء ہو راضی ہیں ہم اُسی میں جس میں تیری رضا ہو