مردانِ خدا — Page 84
مردان خدا ۸۴ حضرت منشی محمد اسماعیل صاحب سیالکوٹی حضرت منشی محمد اسماعیل صاحب سیالکوٹی نام: حضرت منشی محمداسماعیل صاحب سیالکوٹی پیدائش: ۱۲۸۳ھ بمطابق ۱۸۶۶ء بمقام سیالکوٹ بیعت : ۱۹۰۰ء اولاد: آپ کے چار بیٹے اور دو بیٹیاں تھیں۔وفات: ۱۰ جنوری ۱۹۵۰ء اہم امور آپ با قاعدہ تہجد گزار اور باقاعدگی سے پابند نماز و روزہ تھے۔صاحب کشف والہام تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بے حد محبت کرتے تھے۔صادق وامین تھے۔منشی صاحب حضرت مولوی عبدالکریم صاحب کے پھوپھی زاد بھائی اور ان کے برادر نسبتی تھے۔اظہار حق پر ایذا دہی حضرت منشی صاحب بچپن سے ہی بے باک اور مذہبی غیرت رکھنے والے تھے۔اس وجہ سے آپ کو قربانیاں پیش کرنے کی توفیق ملتی رہی۔آپ کے بچپن کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے ملک صلاح الدین صاحب تحریر فرماتے ہیں۔ناظرہ قرآن مجید پڑھ کر مشن سکول میں داخل ہوئے۔چوتھی جماعت میں ایک پادری انجیل پڑھا تا تھا۔آپ اس پر اعتراض کرتے جب وہ سوالات سے تنگ آ جاتا تو منشی صاحب کو مارتا۔۔۔پھر آپ امریکن مشن سکول میں داخل ہو گئے۔وہاں چھٹی جماعت میں ایک ہی استاد آدھ گھنٹہ بائبل اور دوگھنٹہ انگریزی پڑھا تا تھا۔آپ بائبل پر اعتراض کرتے جس سے انگریزی کا وقت بھی گزر جاتا۔آخر پر استاد آپ کو پیٹتا اور کہتا کہ جب تک تم سکول میں ہو کوئی عیسائی نہیں ہوگا اور جب تک تمہیں سکول