مردانِ خدا — Page 32
مردان خدا ۳۲ حضرت مولانا محمد ابراہیم صاحب بقایوری حضرت مولانا محمد ابراہیم صاحب بقا پوری نام: حضرت مولا نا محمد ابراہیم صاحب بقا پوری ولدیت: چوہدری صدرالدین صاحب قوم جالب کھوکھر پیدائش: ۱۸۷۵ء بمقام چک چٹھہ ضلع گوجرانوالہ تعلیم : نیلہ گنبدلا ہور کے مدرسہ رحیمیہ سے فارغ التحصیل ہوئے۔بیعت : ۱۹۰۵ء اولاد: آپ کی دو شادیاں ہوئیں۔آپ کے تین بیٹے اور تین بیٹیاں تھیں۔وفات: ۱۷ مارچ ۱۹۶۴ء اہم امور آپ نے ۱۹۱۴ء میں حضرت خلیفہ المسح الثائی کی تحریک وارشاد پر زندگی وقف کر کے دعوت الی اللہ کا کام باقاعدہ مرکزی ہدایت کے تابع شروع فرمایا۔اور اس میدان میں آپ کے واقعات لائق مطالعہ ہیں۔آپ دعا گو بزرگ تھے۔آپ کی دعائیں بکثرت قبول ہوئیں اور بہت سے لوگ ان کے گواہ ہیں۔اللہ کی راہ میں مخالفت اور صبر آپ کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے آپ کے سوانح نگار تحریر فرماتے ہیں۔آپ نے قصبہ مرالی میں پہنچ کر اپنی بیعت کا اعلان کر دیا۔اس پر قصبہ میں شور برپا ہوا اور شدید مخالفت کا آغاز ہو گیا۔اہلحدیث مولویوں کی طرف سے مقاطعہ کرا دیا