مردانِ خدا

by Other Authors

Page 30 of 97

مردانِ خدا — Page 30

مردان خدا حضرت منشی ظفر احمد صاحب جبی فی اللہ منشی ظفر احمد صاحب یہ جوان صالح کم گو اور خلوص سے بھراد قیق فہم آدمی ہے۔استقامت کے آثار و انوار اس میں ظاہر ہیں وفاداری کی علامات و امارات اس میں پیدا ہیں۔ثابت شدہ صداقتوں کو خوب سمجھتا ہے اور ان سے لذت اٹھاتا ہے۔اللہ اور رسول سے سچی محبت رکھتا ہے اور ادب جس پر تمام مدار حصول فیض کا ہے اور حسن ظن جو اس راہ کا مرکب ہے دونوں سیر تیں ان میں پائی جاتی ہیں۔جزا ہم اللہ خیر الجزاء (ازالہ اوہام صفحه ۴۳۳،۴۳۲۰ : روحانی خزائن: جلد نمبر ۳: صفحه۵۳۳٬۵۳۲) اللہ کی راہ میں جماعت کپورتھلہ کی قربانی حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر کپورتھلہ کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے جماعت احمدیہ کپورتھلہ کی قربانیوں کا ذکر ان الفاظ میں کرتے ہیں۔”جب ( بیت الذکر ) احمدیہ پر مخالفین نے قبضہ کر لیا اور احمد یوں کو عدالت میں دعویٰ کرنا پڑا تو شہر کے عمائد اور رؤساء مدعا علیہ تھے۔احمدی چند احباب تھے جو انگلیوں پر گنے جاسکتے تھے۔ان کا رسوخ واثر کوئی نہ تھا۔مقدمے میں کفر و اسلام کی بحثیں ہوتی تھیں۔مولویوں کی نئی نئی مخالفت تھی والد صاحب کی پُر زور تحریری بحثیں مسل سے منسلک میں نے دیکھی ہیں۔فریق مخالف بھی تحریری بخشیں داخل کرتا تھا۔جماعت کپورتھلہ (بیت الذکر ) چھن جانے کے لحاظ سے بے کس اور مظلوم تھی لیکن حالات تمام غیر موافق تھے۔مخالفین کو یقین کامل تھا کہ عدالت ان کے حق میں فیصلہ کرے گی۔میں نے بچپن میں ان مخالفین کے یہ تیور خود دیکھے ہیں۔احمدیوں کے راستے تک بند تھے منشی عبدالرحمن صاحب چکر کاٹ کر گھر کو جاتے۔حافظ امام دین صاحب امام (بیت الذکر ) احمدیہ کو پیٹا گیا اور گھسیٹا گیا۔ان کی پگڑی میں آگ پھینکی گئی۔گالی گلوچ ایک عام بات تھی۔بعض آوارہ طبع لوگ راستہ روکے رہتے تھے اور احمدیوں کو ستانا اور ان کو گالی دینا ان کا ایک محبوب اور موجب ثواب مشغلہ تھا۔سات سال تک یہ مقدمہ جاری رہا۔حضرت منشی فیاض