مردانِ خدا — Page 18
مردان خدا ۱۸ حضرت مولا نا غلام رسول صاحب را جیکی ابھی حضرت مرزا صاحب کو میری بیعت کا خط لکھو ورنہ میں ابھی مرجاؤں گا اور دوزخ میں ڈالا جاؤں گا۔میں نے جب ان کا احمدیت کی طرف رجوع دیکھا تو حیران ہو کر اس کی وجہ دریافت کی۔مولوی صاحب نے بتایا کہ رات میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ قیامت کا دن ہے اور مجھے دوزخ میں ڈالے جانے کا حکم صادر ہوا ہے اور اس کی تعمیل کرانے کیلئے میرے پاس بڑی بھیانک شکل کے فرشتے آئے ہیں اور ان کے پاس آگ کی بنی ہوئی اتنی بڑی بڑی گرزیں ہیں جو بلندی میں آسمان تک پہنچتی ہیں۔انہوں نے مجھے پکڑا ہے اور کہتے ہیں کہ تم نے مسیح موعود اور امام زمانہ کی شان میں گستاخی کی ہے اس لئے اب دوزخ کی طرف چلو اور اس کی سزا بھگتو۔میں نے ڈرتے ہوئے اُن کی خدمت میں عرض کیا کہ میں تو بہ کرتا ہوں آپ مجھے چھوڑ دیجئے۔انہوں نے کہا اب تو بہ کرتا ہے اور مجھے مارنے کیلئے اپنا گر ز اٹھایا جس کی دہشت سے میں بیدار ہو گیا اور اب آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں کہ خدا کے لئے آپ میرا قصور معاف فرمائیں اور حضرت مرزا صاحب کی خدمت میں میری بیعت کا خط لکھ دیں۔چنانچہ اس خواب کی بناء پر آپ احمدی ہو گئے اور اس کے بعد ہم دونوں کی ( دعوت الی اللہ ) سے اس گاؤں کے بیسیوں مرد اور عورتیں سلسلہ احمدیہ میں داخل ہو گئے۔فالحمد للہ علی ذالک“ آپ فرماتے ہیں:۔راہ خدا میں عزت کی قربانی موضع پادشہانی ضلع جہلم کا مولوی احمد دین جو احمدیوں کے خلاف لوگوں کو اشتعال دلانے میں حد درجہ زبان شر رکھتا تھا موضع خوجیا نوالی جو ہمارے گاؤں سے تقریباً چار کوس کے فاصلہ پر واقع ہے آیا اور آتے ہی اس نے اپنی تقریر میں کہا کہ جن دیہات میں مرزائی پائے جاتے ہیں وہ اس کنویں کی طرح ہیں جس میں خنزیر پڑا ہوا ہو۔پس اگر گاؤں والے گاؤں کو اور اپنے آپ کو پاک رکھنا چاہتے ہیں تو ان مرزائیوں کو باہر نکال دیں۔اس قسم کی تقریروں کا