مردانِ خدا — Page 16
مردان خدا ۱۶ حضرت مولا نا غلام رسول صاحب را جیکی مولا کریم کے حضور عرض کیا کہ اے میرے مولا کریم کیا یہ لوگ مجھے تیرے پیارے مسیح کی ( دعوت ) سے روک دیں گے اور کیا میں اس طرح ( دعوت ) کرنے سے محروم رہوں گا۔یہ دعا میں بڑے اضطراب اور قلق سے مانگ رہا تھا کہ مجھے جائے نماز پر ہی غنودگی سی محسوس ہوئی اور میں سو گیا۔سونے کے ساتھ ہی میرا غریب نواز خدا مجھ سے ہمکلام ہوا اور نہایت رافت و رحمت سے فرمانے لگا۔” وہ کون ہے جو تجھے (دعوت) سے روکنے والا ہے الہ بخش نمبر دار کو میں آج سے گیارہویں دن قبر میں ڈال دونگا“۔سچ ہے۔وہ خدا اب بھی بناتا ہے جسے چاہے کلیم اب بھی اُس سے بولتا ہے جس سے وہ کرتا ہے پیار حضرت مولوی صاحب آگے اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔در صبح میں ناشتہ کرتے ہی موضع گڈ ہو پہنچا اور جاتے ہی الہ بخش نمبر دار کا پتہ پوچھا۔لوگوں نے کہا کہ کیا بات ہے۔میں نے کہا اس کے لئے میں ایک الہی پیغام لایا ہوں اور وہ یہ ہے کہ الہ بخش آج سے گیارہویں دن قبر میں ڈالا جائے گا۔کہنے لگے وہ تو موضع لالہ چک جو گجرات سے مشرق کی طرف چند کوس کے فاصلہ پر ایک گاؤں ہے وہاں چلا گیا ہے۔میں نے کہا کہ پھر تم لوگ گواہ رہنا کہ وہ گیارہویں دن قبر میں ڈال دیا جائے گا۔اور کوئی نہیں جو اس خدائی تقدیر کو ٹال سکے۔میرا یہ پیغام سنتے ہی اہل محفل پر ایک سناٹا سا چھا گیا۔اب وہ تقدیر مبرم اس طرح ظہور میں آئی کہ چوہدری الہ بخش ذات الجنب اور خونی اسہالوں سے لالہ چک میں بیمار ہو گیا۔مرض چند دنوں میں ہی اتنا بڑھا کہ اس کے رشتہ دار سے لالہ چک سے اٹھا کر گجرات کے ہسپتال میں لے گئے اور وہاں وہ ٹھیک گیارہویں دن اس دنیائے فانی سے کوچ کر گیا اور اُسے اپنے وطن موضع گڈ ہو کا قبرستان بھی نصیب نہ ہوا۔فاعتبروا یا اولی الابصار۔اس پیشگوئی کی اطلاع چونکہ موضع گڈ ہو، موضع سعد اللہ پور اور بعض دیگر دیہات کے آدمیوں کو پہلے سے پہنچا دی گئی تھی اس کے عین وقت پر پورا ہونے سے اکثر لوگوں پر