مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 39 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 39

مقام خاتم ان مرتبی سے خاتمیت زمانی کے لزوم کے قائل ہیں۔چنانچہ وہ تحریر فرماتے ہیں:۔ایسے ہی ختم نبوت بمعنی معروض ( خاتمیت مرتبی۔ناقل ) کو تاخر زمانی (خاتمیت زمانی۔ناقل ) لازم ہے۔“ پس چونکہ دو متضاد یا متناقض امور میں لڑ وم نہیں ہوسکتا۔لہذا خاتمیت زمانی علی الاطلاق خاتمیت مرتبی کے ساتھ جمع نہیں ہو سکتی۔کیونکہ خاتمیت مرتبی آئیندہ نبی پیدا ہو سکنے کو چاہتی ہے اور خاتمیت زمانی علی الاطلاق آئیندہ نبی پیدا نہ ہو سکنے کو چاہتی ہے۔پس مولانا صاحب کے مد نظر خاتمیت زمانی کا یہی مفہوم ہو سکتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ظہور پر آخری شارع نبی ہیں۔خاتمیت زمانی کا یہی مفہوم لینے سے مسیح موعود کو ایک پہلو سے نبی اور ایک پہلو سے اتنی قرار دیا جاسکتا ہے۔خاتمیت زمانی کا یہی مفہوم خاتمیت مرتبی کے ساتھ بطور لازم المعنی کے جمع ہوسکتا ہے کیونکہ اس صورت میں خاتمیت مرتبی کی تاثیر افاضہ نبوت بھی قائم رہتی ہے۔اور خاتمیت زمانی کے انقطاع کی تاثیر بھی ان معنوں کے ساتھ قائم رہتی ہے اور جمع ہو سکتی ہے۔اور خاتمیت مرتبی سے خاتمیت زمانی کا لزوم متصور ہوسکتا ہے۔اگر خاتمیت زمانی کا یہ مفہوم لیا جائے کہ آئیندہ کسی قسم کا کوئی نبی حتی کہ امتی نبی بھی پیدا نہیں ہوسکتا تو یہ مفہوم خاتمیت مرتبی کی تاثیر کو منقطع قرار دیتا ہے اور اس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتمیت مرتبی کے لحاظ سے دائی خاتم النبیین نہیں رہتے۔چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دائی خاتم النبيين ہیں اور خاتمیت مرتبی خاتم النبیین کے اصل حقیقی اور مقدم معنے ہیں۔کیونکہ ان معنوں کے لحاظ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلّم اپنے جسمانی ظہور سے پہلے مؤثر چلے آئے ہیں۔لہذا ان معنوں کے ساتھ خاتمیت زمانی