مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 148
(IMA) مقام خاتم الني نتين بیشک اس حدیث میں خاتم النبیین کے معنے آخری نبی مراد ہیں مگر جیسا کہ امام علی القاری علیہ الرحمۃ نے بیان فرمایا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تشریعی اور مستقل انبیاء میں سے آخری نبی ہیں۔غیر تشریعی امتی نبی کا آنا اُن کے نزدیک آیت خاتم النبیین کے منافی نہیں۔مولوی خالد محمود صاحب کی چالا کی خالد محمود صاحب لکھتے ہیں:۔" مرزا صاحب کی اپنی تصریح کے مطابق ضروری ہے کہ دجال کسی نمی برحق کا تابع ہو کر پھر سچ کے ساتھ باطل کو ملا دے۔پس جب کہ حضور ایسے تمیں ۳۰ مدعیان نبوت کے غلط دعووں کو اپنی ختم نبوت سے متصادم قرار دے رہے ہیں تو واضح ہو گیا کہ حضور کے خاتم النبیین ہونے کا مطلب یہی ہے کہ آپ کے بعد کوئی تابع شریعت محمدیہ نبی بھی ہرگز پیدا نہ ہو گا۔اور جو اس طرح امتی نبی ہونے کا دعوی کرے وہ خبر صادق کی رُو سے دجال اور کذاب قرار دیا جائے گا۔“ الجواب (عقیدۃ الامۃ صفحہ ۳۹،۳۸) اس پر ہمارا سوال ہے کہ کیا خالد محمود صاحب ایک بھی مثال ایسی پیش کر سکتے ہیں کہ ان تمہیں جھوٹے مدعیان نبوت میں سے کسی نے امتی نبی ہونے کا دعویٰ کیا ہے؟ ہر گز نہیں۔