مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 77
ایک حدیث نبوی میں وارد ہے:۔مقام خاتم انا كُنْتُ مَكْتُوبًا عِنْدَ اللهِ خَاتَمَ النَّبِيِّينَ وَأَنَّ ادَمَ لَمُنْجَدِلٌ فِي طينه (کنز العمال جلد ۶ صفحه ۱۱۲) یعنی میں اللہ تعالیٰ کے حضور خاتم النبیین قرار دے دیا گیا تھا حالانکہ آدم ابھی گیلی مٹی میں ہی کت پست تھا۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سب انبیاء سے پہلے نبی اور خاتم النبیین قرار دیئے گئے۔لہذا آپ کی نبوت بالذات ہے اور سوا آپ کے اور نبیوں کی نبوت بالعرض ہے۔علت غائیہ ہر ایک نبی کی نبوت کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں۔اور آپ کا خاتم النبیین ہونا تمام انبیاء کے ظہور میں بطور علت غائیہ کے مؤثر رہا ہے۔بلکہ تمام کائنات کے ظہور میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بطور علت غائیہ کے مؤثر ہیں۔پس اس لحاظ سے آپ ابوالانبیاء ہیں۔سیاق آیت کریمہ خاتم النبیین سے بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ابوالا نبیاء ہونا ظاہر ہے کیونکہ آیت کریمہ مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَّسُوْلَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبيِّينَ (الاحزاب (۴) کے الفاظ مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِكُمْ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بالغ نرینہ اولاد کا باپ ہونے کی نفی کر کے حرف لکن لا کر استدراک کرتے ہوئے رَسُوْلَ اللهِ اور خَاتَمَ النَّبِيِّينَ ہونے کے لحاظ سے آپ کو اپنے ائتنتوں اور تمام نبیوں کا معنوی باپ قرار دیا گیا ہے۔جیسا کہ مولانا محمد قاسم صاحب کی آیت ہذا کے متعلق تفسیر سے ظاہر ہے جو قبل از میں تحذیر الناس سے درج کی جاچکی ہے۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان معنی میں خاتم النبیین ہیں کہ آپ ابو الانبیاء