مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 54 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 54

۵۴ مقام خاتم است مکذب اخبار بالمعلول نہیں ہونا بلکہ اس کا مصد ق اور موید ہوتا ہے۔اوروں نے فقط خاتمیت زمانی اگر بیان کی تھی تو میں نے اس کی علت یعنی خاتمیت مرتبی کا بہ نسبت خاتمیت زمانی ذکر کر دیا۔“ ( مناظره عجیبه صفحه ۳۲) ظاہر ہے کہ خاتمیت مرتبی جب علت اور خاتمیت زمانی اس کا معلول ہے تو یہ دونوں وصف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور پر باہم ایک دوسرے کے نقیض نہیں ہو سکتے۔خاتمیت مرتبی کی تاثیر یہ ہے کہ اس کے فیض سے نبی پیدا ہوسکتا ہے۔اگر خاتمیت زمانی کی تاثیر یہ قرار دی جائے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور پر اب آئیندہ آپ کے فیض سے کوئی نبی پیدا نہیں ہوسکتا تو خاتمیت مرتبی جو علت ہے خاتمیت زمانی کی وہ تو منقطع ہو جائے گی۔اور اس کے انتفاء اور انقطاع کے ساتھ اس کا معلول بھی منتفی ہو جائے گا۔کیونکہ جب وہ وصف جو علت ہے آئیندہ کے لئے موجود نہ رہا تو اس کا معلول کیسے پایا جا سکتا ہے۔پس دونوں میں علت و معلول کا تعلق یہ چاہتا ہے کہ خاتمیت زمانی کی تاثیر اور خاتمیت مرتبی کی تاثیر ایک دوسری کی نقیض نہ ہو۔بلکہ یہ دونوں وصف بیک وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود میں جمع ہوں۔یہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ خاتمیت زمانی سے یہ مراد ہو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آخری شارع اور آخری مستقل نبی ہیں اور اس کے ساتھ خاتمیت مرتبی کی یہ تاثیر ہو کہ آپ کے فیض سے امتی نبی پیدا ہو سکے۔خاتمیت زمانی کے اس مفہوم کے پیشِ نظر مولا نا محمد قاسم صاحب علیہ الرحمۃ نے مناظرہ عجیبہ کے صفحہ ۳۹ پر لکھا ہے:۔خاتمیت زمانیہ اپنا دین وایمان ہے۔66