مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 211 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 211

۲۱۱ مقام خاتم انا نتين یہ بات ہم پہلے بیان کر چکے ہیں کہ شیخ اکبر علیہ الرحمۃ حضرت عیسی کے اصالتا نزول کے قائل نہیں بلکہ بروزی نزول کے قائل ہیں۔مسیح موعود کی احتیاط شیخ اکبر علیہ الرحمۃ نے مسیح موعود کو نبوت مطلقہ رکھنے والا نبی الاولیاء قرار دیا ہے۔مگر جیسا کہ آپ معلو کر چکے ہیں وہ انبیا ءالاولیاء کی اصطلاح کو غیر تشریعی مستقل انبیاء کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں۔اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ السّلام نے اپنے لئے اس اصطلاح کی بجائے زیادہ احتیاط کرتے ہوئے امتی نبی کا اطلاق کیا ہے تا کسی کو یہ ھبہ پیدا ہی نہ ہو سکے کہ آپ مستقلہ نبوت کے دعویدار ہیں۔پھر الشیخ الاکبر نے اس بات کی تصریح نہیں کی کہ مسیح موعود کی نبوت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شانِ خاتم النبیین کا فیض ہے۔مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ امر تصریح سے بیان فرما دیا ہے کہ آپ ایک پہلو سے نبی ہیں اور ایک پہلو سے امتی۔گویا مقام نبوت آپ نے خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطہ اور افاضۂ روحانیہ سے حاصل کیا ہے۔کیونکہ امتی کا ہر مقام اُس کے امتی ہونے کی وجہ سے متبوع نبی کا فیض ہی ہوتا ہے۔پیران پیر حضرت سید عبد القادر جیلانی علیہ الرحمۃ کا عقیدہ حضرت پیران پیر سید عبدالقادر جیلانی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:۔" أُوتِيَ الْأَنْبِيَاءُ إِسْمَ النُّبُوَّةِ وَأُوْتِيْنَا اللَّقَبَ أَيْ حُجِرَ عَلَيْنَا اِسْمُ النُّبُوَّةِ مَعَ أَنَّ الْحَقَّ تَعَالَى يُخْبِرُنَا فِي سَرَائِرِنَا مَعَانِي كَلَامِهِ