مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 119 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 119

119 مقام خاتم گو وہ کیسی ہی جناب الہی میں اعلیٰ شان رکھتے ہوں اور خلعت مکالمہ مخاطبہ الہیہ سے سرفراز ہوں اُن کے انکار سے کوئی کا فرنہیں بن جاتا۔“ ( تریاق القلوب صفحه ۱۳۰ حاشیه ) اس عبارت کو مولوی خالد محمود صاحب منطقی لحاظ سے گبری قرار دیتے ہیں۔اور اس کے بعد ذیل کی عبارتوں کو صغری قرار دیتے ہیں:۔ا۔ہر ایک شخص جس کو میری دعوت پہنچی ہے اور اس نے مجھے قبول نہیں کیا وہ مسلمان نہیں ہے۔“ اس عبارت میں کامل مسلمان ہونے کی نفی کی گئی ہے نہ کہ علی الاطلاق مسلمان ہونے کی۔۲- ان الہامات میں میری نسبت بار بار بیان کیا گیا ہے کہ یہ خدا کا فرستادہ خدا کا مامور اور خدا کا امین اور خدا کی طرف سے آیا ہے۔جو کچھ کہتا ہے اس پر ایمان لا ؤ اور اس کا دشمن جہنمی ہے۔“ (انجام آنقم صفحه ۶۲) دشمن کو جہنمی قرار دیا ہے نہ کہ محض اختلاف عقید ور کھنے والے شخص کو جس پر خدا کے نزدیک اتمام حجت نہ ہوا ہو۔۔"گفر دوستم پر ہے۔ایک یہ کفر کہ ایک شخص اسلام سے ہی انکار کرتا ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کوخدا کا رسول نہیں مانتا ( یعنی تشریعی نبی اور اس کی شریعت کا منکر ہے۔ناقل ) اور دوسرے یہ کفر کہ مثلاً وہ مسیح 66 موعود کو نہیں مانتا اور اس کو باوجود اتمام حجت کے جھوٹا جانتا ہے۔“