مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 78
(<A) ہیں۔اور تمام انبیاء آپ کی معنوی نسل ہیں۔کیونکہ علتِ غائیہ بمنزلہ آباء ہوتی ہے۔ہاں جسمانی ظہور پر اب خاتمیت مرتبی کی تاثیر کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کا واسطه آیت مَنْ يُطِعِ اللّهَ وَالرَّسُوْلَ فَأُولئِكَ مَعَ الَّذِيْنَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّينَ ( نساء ۷۰) میں شرط قرار دے دیا گیا ہے۔مولوی خالد محمود صاحب کا اعتراض مولوی خالد محمود صاحب آیت مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُوْلَ کے متعلق لکھتے ہیں:۔آيت من يطع الله والرسول سے ماتحت اور غیر تشریعی نبوت کا استدلال بھی غلط ہے کیونکہ دوسرے پیغمبر کی اطاعت اور پیروی سے جو نبوت ملے ضروری نہیں کہ وہ غیر تشریعی ہی ہو۔مرزا صاحب کے قول کے مطابق حضرت عیسی علیہ السلام کو نبوت حضرت موسیٰ علیہ السلام کی پیروی کے واسطہ سے ملی تھی حالانکہ حضرت عیسی علیہ السّلام تشریعی پیغمبر تھے۔اور وہ صاحب کتاب بھی تھے۔“ ( عقيدة الامة صفحه ۱۰) الجواب (۱) قرآن مجید کی آیت اَلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ (المائدہ ۴) نے بتا دیا ہے کہ شریعت محمد یہ ایک کامل شریعت ہے اور خدا تعالیٰ نے آیت کریمہ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُوْنَ کے ذریعہ اس کی حفاظت کا وعدہ بھی فرما دیا ہوا ہے۔تو یہ دونوں