مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 70 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 70

(4۔) مقام خاتم انا ذیل دو عبارتوں کو پیش کرتے ہیں:۔(۱) ''بالفرض اگر بعد زمانہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم بھی کوئی نبی پیدا ہو تو پھر بھی خاتمیت محمدی میں کچھ فرق نہیں آئے گا۔“ (۲) اس طرح فرض کیجئے آپ ( آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم۔ناقل ) کے زمانہ میں بھی اس زمین میں یا کسی اور زمین میں یا آسمان میں کوئی نبی ہو تو وہ بھی اس وصف نبوت میں آپ کا محتاج ہوگا۔اور اس کا سلسلہ بہر طور آپ پر مختم ہوگا۔“ مولوی ابو الزاہد صاحب مولانا محمد قاسم صاحب کی ان دونوں عبارتوں میں بالفرض “ اور ”فرض کیجئے“ کے الفاظ استعمال ہونے کی وجہ سے علمائے بریلی کے خلاف لکھتے ہیں:۔رہا یہ سوال کہ حضرت نانوتوی کے نزدیک آپ کے بعد کوئی اور نبی آسکتا ہے یا کسی کو ثبوت مل سکتی ہے یا اس کا امکان شرعی پیدا ہوسکتا ہے تو قضیہ شرطیہ اور فرضیہ سے اس کا ثبوت کیونکر ہوا۔خود قرآن کریم میں اس کی متعد دمثالیں موجود ہیں۔“ اس کے بعد یہ دیوبندی عالم پانچ آیات قرآنیہ پیش کرتے ہیں:۔ا إِنْ كَانَ لِلرَّحْمَنِ وَلَدٌ فَاَنَا اَوَّلُ الْعَابِدِينَ (الزخرف ۸۲) ۲۔لَوْ كَانَ فِيْهِمَا الِهَةٌ إِلَّا اللَّهُ لَفَسَدَتَا (الانبیا ء ۲۳) ٣ - وَلَوْ اَشْرَكُوْا لَحَبِطَ عَنْهُمْ مَّا كَانُوا يَعْمَلُوْنَ (الانعام (۸۹) لَئِنْ أَشْرَكْتَ لَيَحْبَطَنَّ عَمَلُكَ (الرزم (۶۶)