مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 65 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 65

۶۵ مقام خاتم النی بالفرض حضور کے بعد بھی کوئی نبی پیدا ہو تو پھر بھی خاتمیت محمد یہ میں کچھ فرق نہیں آئے گا۔تو فرض کا لفظ ان تمام مثالوں میں موجود ہے جو قابلِ اعتراض نہیں ہے۔قابل اعتراض لفظ یہ ہیں کچھ فرق نہیں آئے گا ہم کہتے ہیں اور ساری دُنیا کے انسان کہتے ہیں کہ بالفرض حضور کے بعد کوئی نبی پیدا ہو تو خاتمیت محمدیہ میں ضرور فرق آئے گا۔کیونکہ اس صورت میں حضور آخری نبی نہیں رہیں گے اور مولوی قاسم کہتے ہیں بالفرض حضور کے بعد نبی پیدا ہوتو پھر بھی خاتمیت محمد یہ میں کچھ فرق نہیں آئے گا۔صاف ظاہر ہے کہ مولوی خالد محمود صاحب خاتمیت زمانی کے معنی مطلق آخری نبی قرار دے کر اس سوال کا بھی کوئی معقول جواب نہیں دے سکتے۔البتہ ہم مولانا محمد قاسم صاحب کی طرف سے یہ جواب دے سکتے ہیں کہ اُن کے نزدیک خاتمیت زمانی سے مراد امام علی القاری علیہ الرحمۃ کی طرح یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی تشریعی نبی نہیں آسکتا۔لہذا ابعد زمانہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم غیر تشریعی امتی نبی کے پیدا ہو جانے سے مولوی محمد قاسم صاحب کے نزدیک واقعی خاتمیت محمدیہ میں کچھ فرق نہیں آئے گا۔نہ خاتمیت مرتبی میں اور نہ ہی خاتمیت زمانی میں۔اور خاتمیت مرتبی خاتمیت زمانی کے ساتھ امتی نبی کے پیدا ہونے کی صورت میں جمع رہے گی۔اگر مولوی خالد محمود صاحب مولانا محمد قاسم صاحب ข