مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 61 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 61

مقام خاتم النی مولوی خالد محمود صاحب ہمیں یہ بتاتے ہیں کہ یہ نبی پیدا ہونے کا امکان مولا نا محمد قاسم صاحب نے صرف خاتمیت مرتبی کے لحاظ سے بیان کیا ہے نہ کہ خاتمیت زمانی کے لحاظ سے۔لیکن چونکہ وہ خاتمیت زمانی کے بھی قائل ہیں لہذا نبی کا پیدا ہونا اُن کے نزدیک ممکن نہیں۔گویا وہ یہ بتاتے ہیں کہ مولانا موصوف علیہ الرحمۃ کے نزدیک خاتمیت مرتبی کے لحاظ سے تو آئیندہ نبی پید اہو سکتا ہے اور خاتمیت زمانی کے لحاظ سے آئیندہ نبی پیدا نہیں ہو سکتا۔یعنی اگر آئیندہ نبی پیدا ہو جائے تو خاتمیت مرتبی میں فرق نہیں آتا البتہ خاتمیت زمانی میں ضرور فرق آتا ہے۔اس سے ظاہر ہے کہ وہ خوب جانتے ہیں کہ وہ خاتمیت زمانی کا جو مفهوم مولوی محمد قاسم صاحب کی طرف منسوب کر رہے ہیں وہ خاتمیت مرتبی سے تناقض رکھتا ہے۔کیونکہ اگر آئیندہ نبی پیدا ہو جائے تو خاتمیت زمانی باطل ہو جاتی ہے۔لہذا خاتمیت زمانی کے ہوتے ہوئے آئیندہ نبی پیدا نہیں ہوسکتا۔اس کا نتیجہ ظاہر ہے کہ اس طرح آئیندہ کے لئے خاتمیت مرتبی کے وصف کا انتفاء لا زم آیا۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتمیت مرتبی کے لحاظ سے جو خاتم النبیین کے اصلی اور حقیقی اور مقدم معنی ہیں، اپنے جسمانی ظہور پر خاتم النبیین نہیں رہے۔کیونکہ یہ عقیدہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دائمی طور پر حقیقی معنی میں خاتم النبیین نہ رہنے کو تلزم ہے۔اعاذنا الله عن هذه العقيدة الفاسدة۔ایک بریلوی عالم کا اعتراض اب ایک بریلوی عالم کا اعتراض سنیں جو مولا نا محمد قاسم صاحب علیہ الرحمۃ سے اختلاف رکھتے ہیں۔یہ عالم مولانا موصوف کی عبارت مندرجہ تحذیر الناس صفحہ ۸ کے فقرہ