مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 35 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 35

(۳۵) مقام خاتم السنة نتبيين امام غزالی کے بعد مولوی خالد محمود صاحب نے علامہ قاضی عیاز کا یہ قول ”شفاء سے نقل کیا ہے:۔لَأَنَّهُ أَخْبَرَ أَنَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمُ النَّبِيِّينَ وَلَا نَبِيَّ بَعْدَهُ وَأَخْبَرَ عَنِ اللهِ تَعَالَى أَنَّهُ خَاتَمُ النَّبِييْنَ وَاجْمَعَتِ الْأُمَّةُ عَلَى حَمْلِ هَذَا الْكَلَامِ عَلَى ظَاهِرِهِ وَأَنَّ مَفْهُوْمَهُ الْمُرَادَبِهِ دُوْنَ تَأْوِيْلٍ وَ تَخْصِيْصِ فَلَا شَكٍّ فِيْ كُفْرٍ هَؤُلَاءِ الطَّوَائِفِ كُلِّهَا قَطْعًا أَجْمَاعًا سَمْعًا۔“ اور ترجمہ اس قول کا یہ کیا ہے:۔(شفاء صفحه ۳۶۲۔عقیدۃ الامۃ صفحہ ۱۶) اس لئے کہ حضور نے فرمایا ہے کہ آپ خاتم النبیین ہیں اور یہ کہ آپ کے بعد کوئی نبی پیدا نہیں ہوگا۔( پیدا نہیں ہوگا کا لفظ مولوی خالد محمود صاحب نے لَا نَبِيَّ بَعْدَہ کے الفاظ کی تاویل میں اپنی طرف سے بڑھایا ہے۔ناقل ) اور خدا کی طرف سے بھی حضور نے یہی بتلایا ہے کہ آپ خاتم النبیین ہیں۔اور امت کا اتفاق ہے کہ یہ آیت اپنے ظاہری معنوں پر محمول ہے اور جو اس کا مفہوم ظاہری لفظوں سے سمجھ میں آ رہا ہے وہی اس میں بغیر کسی تاویل و تخصیص کے مُراد ہے۔پس ان لوگوں کے گفر میں قطعا کوئی شک نہیں جو اس معنی کا انکار کریں۔(عقیدۃ الامۃ صفحہ ۱۶۔۱۷) قاضی عیاض صاحب تو زندہ موجود نہیں ورنہ ہم اُن سے دریافت کرتے کہ اُن کے