مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 255 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 255

(roo) مقام خاتم است نتين تیسری بددیانتی قاضی صاحب نے یہ کی ہے کہ فاضل اندلسی نے آگے جو اس کی پُر زور تردید کی ہے اُسے یکسر چھوڑ دیا ہے۔“ (عقیدۃ الامۃ صفحہ ۱۱ حاشیه ) الجواب میں نے تو وہ تو جیہہ پیش کی ہے جس پر فاضل اندلسی کو بھی اعتراض نہیں۔اور ساتھ ہی وہ میرے مقصد کے بھی موافق ہے۔اور دوسری تو جیہہ میں چونکہ فاضل اندلسی کے نزدیک نحوی ترکیب کی خامی بھی موجود تھی اور معنوی طور پر وہ آیت خاتم النبیین کے مطابق نہ ہونے کا احتمال بھی رکھتی تھی۔اس لئے مجھے اس کے پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہ تھی۔لہذا جب میں نے امام راغب کی دوسری تو جیہہ پیش کرنے کی ضرورت ہی نہیں سمجھی تو مجھے فاضل اندلسی کی تردید کو نقل کرنے کی کیا ضرورت تھی۔اس میں کوئی بد دیانتی نہیں۔خالد محمود صاحب کو جب خود اعتراف ہے کہ میں محمد نذیر، امام راغب کی دوسری تو جیہہ کے خلاف تھا تو پھر میرا اس تو جیہہ کو پیش نہ کرنا میری دیانت کی دلیل ہوا نہ کسی بد دیانتی کی دلیل۔ویسے مولوی خالد محمود صاحب شوق سے جو گالی مجھے چاہیں دے لیں۔میں تو اس کے جواب میں صبر سے ہی کام لوں گا۔میرا مسلک تو یہ ہے :۔گالیاں سُن کے دُعا دو پا کے دُکھ آرام دو کبر کی عادت جو دیکھو تم دکھا ؤانکسار اللہ تعالیٰ آپ کو ہدایت کی راہ دکھائے۔اللہم آمین۔