مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 246 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 246

(rry) مقام خاتم السنة نبوت در اصل نئی نبوت نہیں ہوتی کیونکہ وہ تو نبوت محمدیہ کا ہی خلق ہوتی ہے۔اور ظل اور اصل میں کوئی حقیقی مغائرت نہیں ہوتی۔ظل اصل کے ساتھ من تو شدم تو من شدی من تن شدم تو جاں شدی تاکس نہ گوید بعد ازیں من دیگرم تو دیگری ! کا مصداق ہوتا ہے۔واللہ اعلم بالصواب۔اگر انہیں پہلی بات مد نظر ہے تو یہ صرف ان کا اجتہادی خیال ہے۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے وفات پا جانے کی وجہ سے ہم پر حجت نہیں۔پیشگوئیوں میں اجتہادیوں بھی حجت نہیں ہوتا۔جب تک پیشگوئی وقوع میں نہ آ جائے اس کی پوری حقیقت نہیں کھلتی۔آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلّم نے نازل ہونے والے مسیح کو امت محمدیہ کا ہی ایک فرد قرار دیا ہے۔اور حضرت عیسی علیہ السّلام کے متعلق یہ بھی فرمایا ہے کہ وہ ایک سو بیس سال زندہ رہے۔اور معراج میں انہیں حضرت سکی" کے ساتھ دیکھنے کا بھی ذکر فرمایا ہے۔یہ امر بھی حضرت عیسی علیہ السلام کے بعد از وفات برزخی زندگی میں ہونے کی روشن دلیل ہے۔حکیم صوفی محمد حسین صاحب کا عقیدہ نبوت کی دو قسمیں منقطع اور غیر منقطع مولوی محمد قاسم صاحب کے ایک ہمعصر علامہ حکیم صوفی محمد حسین صاحب م "غاية البرهان، تحریر فرماتے ہیں:۔