مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 202
مقام خاتم انا رسُولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول کے ہیں کہ رسالت اور نبوت منقطع ہو گئی ہے۔پس میرے بعد نہ رسول ہوگا نہ نبی۔یعنی مُراد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی (اس قول سے۔ناقل ) یہ ہے کہ اب ایسا نبی کوئی نہیں ہوگا جو میری شریعت کے مخالف شریعت پر ہو بلکہ جب کبھی کوئی نبی ہوگا تو وہ میری شریعت کے ماتحت ہوگا۔مولوی خالد محمود صاحب کی جیلہ جوئی مولوی خالد محمود صاحب نے اپنی کتاب ”عقیدۃ الامۃ میں شیخ اکبر علیہ الرحمۃ کی عبارت (ج) کا آخری حصہ تو درج کیا ہے اور اس کا ترجمہ بھی بگاڑ کر لکھا ہے۔اور اس عبارت کے پہلے حصہ کو درج نہیں کیا۔جس میں شیخ اکبر نے فرمایا ہے کہ صرف تشریعی نبوت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے پر منقطع ہوئی ہے۔مقام نبوت منقطع نہیں ہوا۔چونکہ خالد محمود صاحب کے دل میں چور تھا۔اس لئے انہوں نے پوری عبارت اور اس کا ترجمہ پیش نہیں کیا اور اُس کے آخری حصہ کا ترجمہ توڑ مروڑ کر یہ لکھا ہے:۔تحقیق رسالت اور نبوت منقطع ہو چکی ہے۔پس میرے بعد کوئی رسُول یعنی کوئی (پرانا نبی بھی ) ایسا نہیں ہوگا جو میری شریعت کے خلاف رہے۔بلکہ جب بھی ہوگا امتی نبی ہوکر رہے گا۔“ اس ترجمہ میں یعنی کوئی پرانا نبی بھی اصل الفاظ کا ترجمہ نہیں ہے بلکہ یہ الفاظ ترجمہ میں خالد محمود صاحب نے اپنی طرف سے بڑھائے ہیں۔اس سے پہلی عبارت میں جس کو درج نہیں کیا اس میں بیان کردہ خیال ” مقام نبوت منقطع نہیں ہوا۔“ کے