مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 122
لازم ہوتا ہے۔پس در اصل صغری بنے گا تشریعی نبی کا انکار کفر فتم اول ہے“ اور کبری بنے گا مسیح موعود کا انکار کفر فتم اول نہیں“ اور نتیجہ نکلے گا مقام خاتم انا مسیح موعود تشریعی نبی نہیں فتدبّروا يَا أُولى الالباب حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے جو حوالجات منکرین مسیح موعود کے کفر کے متعلق مولوی خالد محمود صاحب نے عقیدۃ الامتہ صفحہ ۲۷، ۲۸ پر نقل کئے ہیں اُن کی تشریح دوسری جگہ آپ کے اپنے بیانات میں موجود ہے کہ آپ کسی مسلمان کو بھی جو مسیح موعود کا منکر ہو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن مجید کا منکر قرار نہیں دیتے اور دائرہ اسلام سے خارج کے الفاظ کی تحقیقاتی کمیشن کے سامنے خود یہ تشریح فرمائی کہ آپ کا مذہب ” مفردات راغب کے مطابق ہے جس میں اسلام کی دو صورتیں بیان ہوئی ہیں۔ایک دون الا یمان ایک فوق الایمان۔اور نیز اس حدیث نبوی کے مطابق ہے کہ مَنْ مَشَى مَعَ ظَالِم لِيُقَوِّيْهِ وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهُ ظَالِمٌ فَقَدْ خَرَجَ مِنَ الْإِسْلَام (مشکوۃ) کہ جو شخص ظالم کے ساتھ چلا کہ اُسے قوت دے اور وہ جانتا ہو کہ وہ ظالم ہے تو وہ اسلام سے نکل گیا۔جس طرح یہ قول تغلیظا ہے کیونکہ بظاہر ایسا شخص مسلمان ہی رہتا ہے ویسے ہی مسیح موعود کے منکر مسلمان آپ کے نزدیک ملتِ اسلام سے خارج نہیں۔