مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 120
(ir۔) مقام خاتم النی اس کے آگے کی ایک ضروری عبارت چھوڑ کر خالد محمود صاحب یہ فقرہ نقل کرتے ہیں:۔دم اگر غور سے دیکھا جائے تو یہ دونوں قسم کے کفر ایک ہی قسم میں داخل ہیں۔66 (حقیقۃ الوحی صفحہ ۱۷۹) ان عبارتوں کو صغری قرار دے کر خالد محمود نتیجہ نکالتے ہوئے لکھتے ہیں:۔ان تصریحات سے وا ت سے واضح ہوا کہ مرزا غلام احمد نے اپنے نہ ماننے والوں کو کافر کہہ کر اپنے تریاق القلوب والے قول کے مطابق خود صاحب شریعت ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔“ ( عقيدة الامة صفحه ۲۷) یہ نتیجہ سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔کیونکہ نہ ہی تریاق القلوب میں کسی جگہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام نے تشریعی نبی ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور نہ ہی انجام آتھم اور حقیقۃ الوحی کی کسی عبارت میں تشریعی نبی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔اگر مولوی خالد محمود صاحب یہ نتیجہ نکالنے میں حق بجانب ہیں تو تریاق القلوب یا انجام آتھم یا حقیقۃ الوحی سے کوئی عبارت اس تصریح کے ساتھ پیش کریں کہ میں تشریعی نبی ہوں۔انجام آتھم میں تو آپ صاف لکھتے ہیں:۔الہامات میں جو لفظ مرسل یا رسول یا نبی کا میری نسبت آیا ہے وہ اپنے حقیقی معنوں پر مستعمل نہیں ہے۔“ (انجام آتھم حاشیه صفحه ۲۶)