مُقَام خَاتَم النّبیّیِن

by Other Authors

Page 149 of 280

مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 149

۱۴۹ مقام خاتم النی دوم چونکہ مولوی خالد محمود صاحب خود حضرت عیسی علیہ السلام کے امتی نبی کی صورت میں آنے کے قائل ہیں۔پس حضرت عیسی علیہ السّلام کے لئے وہ ایک نئی قسم کی نبوت کے معرض وجود میں آنے کے تو وہ خود قائل ہیں۔لہذا حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے امتی نبی ہونے کے دعوئی پر انہیں اعتراض کا کوئی حق نہیں۔کیونکہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آنے والے مسیح موعود کو نبی بھی قرار دیا ہے اور اتنی بھی۔اور حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات قرآن وحدیث سے ثابت ہے۔لہذا اس موعود نبی کا امت میں پیدا ہونا ضروری ہوا نہ کہ مسیح موعود علیہ السّلام کو نبی قرار دینے والی حدیثیوں اور آیت خاتم النبیین کے منافی۔رہی یہ بات کہ حضرت مرزا صاحب نے دجال کے معنی کسی نبی برحق کے تابع ہو کر پھر سچ کے ساتھ باطل کو ملانے والا قرار دیا ہے اور یہ کہ اسی طرح کرمانی شرح بخاری میں دجالوں کے معنی خَلَّا طُوْنَ بَيْنَ الْحَقِّ وَالْبَاطِلِ بیان ہوئے ہیں۔عقيدة الامۃ صفحہ ۳۸) سوحق کے ساتھ باطل کو ملا نا تشریعی نبوت کا دعویٰ ہی ہوا۔اور سراسر حق کو پیش کرنے والا جو ایک پہلو سے نبی ہواور دوسرے پہلو سے امتی دجال قرار ہی نہیں پاسکتا۔امام علی القاری نے جیسا کہ ہم پہلے بیان کر چکے ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد امتی نبی کو خاتم النبیین کے معنوں کے منافی قرار نہیں دیا اور حدیث لَا نَبِيَّ بَعْدِي کے معنی یہ بیان فرمائے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی ناسخ شریعت نبی پیدا نہیں ہوگا۔پس حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کا دعوی نہ خاتم النبیین کے ان معنی کے منافی ہے اور نہ حدیث لا نَبِيَّ بَعْدِی کے اِن معنی کے منافی۔