مالی قربانی ایک تعارف — Page 85
مالی قربانی 85 ہوں ان کیلئے اس عبادت کا ادا کرنا ضروری ہے۔ایک تعارف سوال۔کیا ز کو ۃ مال کے مجموعہ پر ہوتی ہے یا ہر قسم کے مال پر الگ الگ؟ جواب۔زکوۃ مال کے مجموعہ پر نہیں ہوتی بلکہ ہر قسم کے مال پر الگ الگ واجب ہے۔جب کسی مال کی قیمت نصاب زکوۃ یعنی 52۔5 تول چاندی کے برابر یا اس سے زائد ہو تو اس وقت اس مال پر زکوۃ واجب ہوگی۔سوال۔کیا اس مال کی پوری قیمت پر زکوۃ کی ادائیگی ضروری ہے یا نصاب سے زائد پر ؟ جواب۔زکوۃ جس مال پر واجب ہو اس کی پوری قیمت پر زکوۃ ادا کرنا ضروری ہے۔صرف نصاب سے زائد پر ادائیگی کرنا کافی نہیں مثلاً اگر کسی کے پاس 55 تولے چاندی ہے تو وہ 55 تولہ چاندی پر ہی زکوۃ ادا کرے گا نہ کہ صرف 2۔5 تولہ پر۔ہدایات برائے تقسیم زکوة زکوۃ کی تمام رقوم نیشنل جماعت میں اکٹھی ہوں گی لوکل جماعت اس میں سے کچھ بھی خرچ نہیں کرسکتی۔اگر مکی سطح پر زکوۃ کی تقسیم کیلئے مستحق افراد نہ ملیں تو زکوۃ کی تمام رقوم سنٹرل ریزرو میں منتقل کر دی جائیں۔کسی مقامی جماعت یا فرد کیلئے یہ جائز نہیں کہ وہ زکوۃ کی کوئی رقم از خود کسی مستحق کو دیدے۔عہد یداران جماعت کو چاہیئے کہ وہ اپنی اپنی جماعت میں اس مسئلہ کی اچھی طرح تشہیر کرتے رہیں۔