مالی قربانی ایک تعارف — Page 64
مالی قربانی 64 ایک تعارف سال کے آخر پر بچت ہونے کی صورت میں بچت کی سالم رقم مجلس کے ریزرو میں جمع کر کے اس کی اطلاع پرائیویٹ سیکرٹری لندن کو دینی ضروری ہے اور اس میں سے کوئی خرچ بلا پیشگی منظوری حضرت خلیفہ ا مسیح نہیں کیا جا سکتا۔ذیلی تنظیموں کے ریز روا بچت کو نیشنل امیر بھی کسی غرض سے خرچ کرنے کا مجاز نہ ہے۔یہ کلیتہ حضرت خلیفہ اسیح کے تابع مرضی ہے اور صرف حضرت خلیفہ اسیح کی اجازت حاصل کر کے خرچ کیا جاسکتا ہے۔ذیلی تنظیموں کے انتخابات کے وقت اگر کوئی کمانے والا رکن جماعتی چندوں میں شامل نہیں یا جماعتی چندوں میں بقایا دار ہے تو ذیلی تنظیم کے انتخابات میں بھی شامل نہیں ہوسکتا اور نہ ہی عہد یدار بن سکتا ہے۔چندہ مجلس اور اجتماع کی شرح تمام ممالک کیلئے ایک ہی ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے :- نمبر شمار نام مجلس چنده مجلس مجلس انصار الله ماہانہ آمد پر ایک فیصد iiمجلس خدام الاحمدیہ ماہانہ آمد پر ایک فیصد iii لجنہ اماء الله ماہانہ آمد پر ایک فیصد چنده اجتماع 1۔5 فیصد ماہوار آمد پر سال میں ایک بار 2۔5 فیصد ماہوار آمد پر سال میں ایک بار اطفال اور ناصرات کے چندہ جات کی شرح کی بابت ہر ملکی متعلقہ ذیلی تنظیم اپنی شورٹی میں غور کر کے معتین سفارش حضرت خلیفتہ اسیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں پیش کرے گی۔ایسے ممبران جن کا کوئی روزگار یا آمد کی سبیل نہ ہو اسی طرح طلباء اور گھر یلو خواتین وغیرہ کیلئے ہر ملک کی متعلقہ ذیلی تنظیم حسب حالات و فیصلہ شوری چندہ کی رقم تجویز کرے گی اور ان تمام چندہ جات کی شرح یا معین رقم کی منظوری حضرت خلیفتہ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے حاصل کی جائے گی۔ج۔لجنہ اماءاللہ کیلئے چندہ اجتماع کی شرح یار تم کا فیصلہ بھی مندرجہ بالا طریق پر ہی ہو گا۔☆-