مالی قربانی ایک تعارف

by Other Authors

Page 62 of 201

مالی قربانی ایک تعارف — Page 62

مالی قربانی 62 ایک تعارف تمہارا چندہ بڑھ جائے گا تمہاری شان بھی بڑھ جائے گی۔تمہارے اندر کام کرنے والے آدمی بھی بڑھ جائیں گے تمہارے اندر بیداری بھی بڑھ جائے گی اور تمہاری ترقی کے کئی نئے راستے نکل آئیں گے۔بہر حال خدا تعالیٰ کے بتائے ہوئے رستوں کو رد نہ کرو اور خدا تعالیٰ کے مامور کے کھولے ہوئے رستوں کو اپنے آپ پر بند نہ کرو جب خدا ایک علاج پیدا کر دیتا ہے اور انسان اس سے فائدہ نہیں اٹھاتا تو وہ بہت سے فضلوں سے محروم ہو جاتا ہے۔پس کوشش کرو اور اپنے لئے جماعت میں ایک نیک مقام پیدا کرو اور کوشش کرو کہ تمہیں دنیا میں بھی نیک مقام حاصل ہو۔" نادہندگان کے خلاف کاروائی کا طریق کار دو ایسے دوستوں کے کیس پیش کئے جانے پر کہ وہ چندہ دینے سے بالکل انکاری ہیں، باوجود یکہ ان کو ہر طرح سمجھایا گیا۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے فرمایا:۔" ایسے کیسوں میں جماعت ہائے متعلقہ کو ہدایت کر دی جاوے کہ وہ اس قسم کے نادہندگان کے متعلق نظارت امور عامہ میں رپورٹ کریں تا ان کو جماعت سے خارج کیا جاوے۔" نیز فرمایا:۔" جب تک ایسے لوگوں کو باقاعدہ طور پر نظارت امور عامہ کی معرفت جماعت سے خارج نہ کروالیا جائے تب تک وہ جماعت کے ممبر سمجھے جائیں گے اور ان سے چندہ کی وصولی کا مطالبہ مرکز کی طرف سے قائم رہے گا۔" ریزولیوشن صدر انجمن احمدیه ۱۰۹ معمولی مورخه ۲۶ مارچ ۱۹۳۹ء)