مالی قربانی ایک تعارف

by Other Authors

Page 46 of 201

مالی قربانی ایک تعارف — Page 46

مالی قربانی 46 ایک تعارف تشخیص بحث آمد تشخیص بجٹ کا کام نہایت اہم اور ضروری ہے۔چندوں کی وصولی میں استحکام اور خاطر خواہ ترقی کیلئے تشخیص بجٹ بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ہر سال ہر جماعت کو یہ علم ہونا ضروری ہے کہ اس جماعت کی چندہ کی اصل استعداد کیا ہے، کون کون چندوں کے نظام میں شامل ہے اور کمانے والوں میں سے کون ابھی شامل نہیں ، کون اپنی پوری آمد کے حساب سے چندہ دے رہا ہے اور کس کی طرف ابھی توجہ اور اصلاح کی ضرورت ہے۔جماعتوں کو بعض اوقات یہ غلط نہی ہوتی ہے کہ اس طرح بجٹ بنانے سے پوری وصولی نہ ہو سکے گی اور مرکز کے سامنے شرمندگی سے بچنے کیلئے افراد کی استعداد کی بجائے ان کی ادائیگی کو مد نظر رکھ کر بجٹ بنایا جاتا ہے ، جو درست طریق نہیں۔اس سے وہ مرکز کو غلط فہمی میں ڈالتے ہیں۔درست طریق یہی ہے کہ سب کمانے والے احباب کو ان کی پوری آمد کے مطابق بجٹ میں شامل کیا جائے۔چنده مستورات آمد کا تعین ارشاد حضرت خلیفۃالمسیح الثانی برموقع مجلس مشاورت ۱۹۳۷، فرمایا:- آئندہ مردوں کے علاوہ ایسی مستورات سے بھی پوری شرح سے چندہ وصول کیا جائے جنہیں کوئی آمدنی ہوتی ہو۔خواہ خاوند کی طرف سے ان کے جیب خرچ کی صورت میں ہو۔یا کسی اور ذریعہ سے۔ان کے علاوہ دوسری مستورات کے متعلق کوئی شرح مقرر نہ ہوگی بلکہ عام طور پر تحریک کی جائیگی۔کہ وہ حسب حالات اور حسب حیثیت چندہ میں حصہ لیں۔" آمد کے تعین کے بارہ میں حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے درج ذیل ارشادات کو ہمیشہ مدنظر رکھنا چاہیے۔" حضور نے ایک استفسار کے جواب میں فرمایا۔عام حالات میں حکومت کی طرف سے ایک خاندان کو ( بیوی بچوں کا ) جو سوشل الاؤنس ملتا ہے۔وہ دراصل اس خاندان کے سر براہ کی اپنی آمد ہوتی ہے جسے وہ اپنی مرضی سے خرچ کرتا ہے۔اس لیئے تقویٰ کا تقاضہ یہ ہے کہ وہ اپنی اس پوری آمد پر