مالی قربانی ایک تعارف

by Other Authors

Page 18 of 201

مالی قربانی ایک تعارف — Page 18

مالی قربانی 18 بخل اور ایمان جمع نہیں ہو سکتے " میں یقینا سمجھتا ہوں کہ بخل اور ایمان ایک دل میں جمع نہیں ہو سکتے۔جو شخص سچے دل سے خدا تعالیٰ پر ایمان لاتا ہے۔وہ اپنا مال صرف اس مال کو نہیں سمجھتا کہ اس کے صندوق میں بند ہے۔بلکہ وہ خدا تعالیٰ کے تمام خزائن کو اپنے خزائن سمجھتا ہے اور امساک اس سے اس طرح دور ہو جاتا ہے۔جیسا کہ روشنی سے تاریکی دور ہو جاتی ہے۔اور یقیناً سمجھو کہ صرف یہی گناہ نہیں کہ میں ایک کام کیلئے کہوں اور کوئی شخص میری جماعت میں سے اس کی طرف کچھ التفات نہ کرے۔بلکہ خدا تعالیٰ کے نزدیک یہ بھی گناہ ہے کہ کوئی کسی قسم کی خدمت کر کے یہ خیال کرے کہ میں نے کچھ کیا ہے۔خدا تمہیں بلاتا ہے " ( تبلیغ رسالت جلد دهم ۵۶-۵۵) " ہم خدا کی حمد کرتے ہیں اور اس کے رسول پر درود بھیجتے ہیں جو کریم اور امین ہے اور اس کے آل پر درود بھیجتے ہیں جو طیب اور طاہر ہیں اور نیز اس کے اصحاب پر جو کامل مکمل ہیں۔وہ اصحاب جو خدا تعالیٰ کی راہ میں دوڑے اور دنیا اور مافیہا سے کنارہ کیا اور خدا کی طرف دوسروں سے بکلی توڑ کر جھک گئے۔بعد اس کے اے دوستو ! تمہیں معلوم ہو خدا تم پر رحم کرے کہ خدا کی طرف سے ایک بلانے والا تمہارے پاس اپنے وقت پر آیا ہے اور خدا کے رحم نے صدی کے سر پر تمہاری دستگیری کی اور تم پہلے اس بلانے والے کا انتظار پیاسوں کی طرح یا بھوکوں کی طرح کر رہے تھے سو وہ خدا کے فضل سے آ گیا تا ان لوگوں کو ڈراوے جن کے باپ دادے نہیں ڈرائے گئے تھے اور تا کہ مجرموں کی راہ کھل جائے اور اس کو حکم ہے کہ تم کو صدق اور ایمان کی طرف بلاوے اور معرفت کی راہوں کی طرف تمہیں ہدایت کرے اور ہر ایک امر جو جزا کے دن تمہیں کام آوے سمجھا وے۔پس اس نے تمہیں وہ حقائق اور معارف سکھلا دیئے ایک تعارف