مالی قربانی ایک تعارف

by Other Authors

Page 114 of 201

مالی قربانی ایک تعارف — Page 114

مالی قربانی 114 وقف جدید ایک تعارف وقف جدید کی ابتداء ۱۹۵۷ ء میں ہوئی۔اس تحریک کے مقاصد میں دیہاتی جماعتوں کی تعلیم و تربیت کے پروگرام کے علاوہ ایسے افراد جوبت پرست میں مبتلاہیں کو وحی کا پیغام پہنچانا بھی شامل ہے۔ابتدائی طور پر اس تحریک میں حصہ لینا پاکستان تک محدود تھا، بعد ازاں حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس تحریک کو عالمگیر حیثیت عطا فرما دی۔تحر یک وقف جدید کے بارہ میں حضرت خلیفہ امسیح الثانی فرماتے ہیں:۔یہ کام خدا تعالیٰ کا ہے اور ضرور پورا ہوکر رہے گا۔میرے دل میں چونکہ خدا تعالیٰ نے یہ تحریک ڈالی ہے اس لئے خواہ مجھے اپنے مکان بیچنے پڑیں، کپڑے بیچنے پڑیں ، میں اس فرض کو تب بھی پورا کروں گا۔اگر جماعت کا ایک فرد بھی میرا ساتھ نہ دے، خدا تعالیٰ ان لوگوں کو الگ کر دے گا جو میرا ساتھ نہیں دے رہے اور میری مدد کیلئے فرشتے خطبه مورخه ۵/جنوری ۱۹۵۸ء) آسمان سے اتارے گا۔" وقف جدید اور ماؤں کی ذمہ داریاں حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے احمدی ماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:۔"اگر تمام احمدی بچے جو آپ کی گودوں میں پلتے ہیں، تمام احمدی بچے جن کی تربیت کی ذمہ داری آپ پر ہے ، اس طرف متوجہ ہوں۔لیکن اس طرف پوری توجہ کی ضرورت ہے اور بچوں کے ذہنوں میں اس کام کی اہمیت بٹھانے کی ضرورت ہے۔اور بچوں کے ذہنوں میں آپ وقف جدید کی اہمیت بٹھا نہیں سکتیں جب تک خود آپ کے ذہنوں میں وقف جدید کی اہمیت نہ بیٹھی ہو۔" بچو اٹھو، آگے بڑھو الفضل ربوه،۱۱ رفروری ۱۹۶۸ء) حضرت خلیفہ امسیح الثالث نے ۱۹۶۶ء میں دفتر اطفال کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا۔" میں آج احمدی بچوں (لڑکوں اور لڑکیوں ) سے اپیل کرتا ہوں کہ بچو اٹھو اور آگے