مالی قربانی ایک تعارف

by Other Authors

Page 99 of 201

مالی قربانی ایک تعارف — Page 99

مالی قربانی 99 ایک تعارف چندہ حصہ جائیداد موصیان اپنی جائیداد کی قیمت کی تشخیص کے بعد اس پر جو چندہ حسب شرح وصیت ادا کرتے ہیں اسے چندہ حصہ جائیداد کہتے ہیں۔حصہ جائیداد کی ادائیگی کے بعد یا قبل بھی اس جائیداد سے حاصل ہونے والی آمد پر حصہ آمد بشرح چندہ عام یعنی ۱/۱۶ ادا کرنا ضروری ہے۔ہر وہ جائیداد جو موصی کو وراثت میں ملے یا وہ خود بنائے اور اپنے یا کسی اور کے نام لگائے موصی کی جائیداد ہی شمار ہوتی ہے۔Mortgage پر خریدی ہوئی جائیداد موصی / موصیبہ کی ملکیت شمار ہوگی جب کوئی موصی / موصیہ Mortgage پر یا کیش پر جائیداد خرید کرے تو اسکی اطلاع جائیداد کی تفصیلات سمیت مرکز کو دینا ضروری ہو گا۔نیز اگر کوئی جائیداد منافع پر بیچی جائے تو منافع پر بھی حصہ جائیداد واجب ہوگا۔۔موصی / موصیبہ کو اس بات میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے کہ جو جائیداد Mortgage پر خریدی گئی ہے وہ خریدار کی ملکیت بن جاتی ہے گو یہ درست ہے کہ وہ جائیداد، جب تک اس کی مکمل رقم ادا نہ ہو جائے ، بنگ یا متعلقہ سوسائٹی کے قرض کی ادائیگی کی ضمانت کے طور پر Mortgage رہتی ہے۔موصی / موصیبہ پر کسی بھی جائیداد کا حصہ جائیداد حسب قواعد وفات کے بعد واجب الادا ہو گا۔زندگی میں تشخیص کروا کر جائیداد کا حصہ ادا کرنا موصی کیلئے ایک سہولت ہے۔اگر کوئی موصی / موصیبہ زندگی میں جائیداد پر وصیت ادا کرنا چاہتا ہے تو بازاری قیمت کے مطابق تشخیص ہوگی اور Mortgage کی رقم منہا نہیں کی جائے گی۔اگر کوئی موصی / موصیہ Mortgage پر لی گئی جائیداد کو Mortgage کی معیاد پوری ہونے سے پہلے فروخت کرتا ہے تو وہ قیمت فروخت میں سے اس جائیداد کیلئے اٹھائے جانے والے قرض کی بقیہ رقم منہا کر کے باقی رقم پر حصہ جائیدا دا دا کرے گا۔موصی / موصیبہ کی وفات کے وقت Mortgage پر لی گئی جائیداد کی بازاری قیمت میں سے بنگ/ ادارہ ( جس سے یہ جائیداد Mortgage کروائی گئی ہو ) کو اس جائیداد کے سلسلہ میں واجب الادا رقم منها کر کے باقی پر حصہ جائیداد واجب ہوگا۔