مالی قربانی ایک تعارف

by Other Authors

Page 27 of 201

مالی قربانی ایک تعارف — Page 27

مالی قربانی 27 جماعت کیلئے عمود و ستون تھیں وہ چند ہی تھیں ممکن ہے ان کی مثال زمانہ پیدا کرنے سے قاصر رہے۔مگر یوں جماعت اخلاص اور قربانی میں ترقی کر رہی ہے۔گومنافق بھی بڑھ رہے ہیں اور منافق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وقت بھی تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان کا ذکر کیا ہے۔مگر اس وقت وہ نمایاں نہ تھے کیونکہ قربانی اس وقت ایسی معمولی تھی کہ جو مخلص کرتا تھا وہ منافق بھی کر دیتا تھا۔اب جو زیادہ قربانی کا وقت آیا تو منافق گرنے لگے اور مخلص قربانی اور ایثار میں بڑھتے گئے۔یہ امتیاز جو اب نظر آرہا ہے اس لئے نہیں کہ پہلے منافق نہ تھے اور اب ہو گئے ہیں۔بلکہ اس لئے ہے کہ پہلے منافقوں اور مومنوں کا ایسا طریق نہ تھا۔" کارکنان مال بھی مجاہد فی سبیل اللہ ہیں (رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء) "آپ جب تاریخ میں حضرت خالد اور سعد اور عمرو بن معدی کرب اور جرار کے حالات پڑھتے ہوں گے تو آپ کے دل میں یہ خواہش ہوتی ہوگی کہ کاش ہم اس زمانہ میں ہوتے اور خدمت کرتے۔مگر اس وقت آپ کو یہ بھول جاتا ہے کہ ہرسخن وقتے و ہر نکتہ مقامے دارد، اس زمانہ میں اللہ تعالیٰ نے جہاد بالسیف کی جگہ جہاد تبلیغ اور جہاد بالنفس کا دروازہ کھولا ہے اور تبلیغ ہونہیں سکتی جب تک روپیہ نہ ہو۔کیونکہ تبلیغ بغیر روپیہ کے ہو نہیں سکتی۔پس آپ لوگ اس زمانہ کے مجاہد ہیں۔اور وہی ثواب جو پہلوں کو ملا آپ کو مل سکتا ہے اور مل رہا ہے۔پس اپنے کام کو خوش اسلوبی سے کریں اور دوسروں کو سمجھائیں تا کہ آپ سب لوگ مجاہد فی سبیل اللہ ہو جائیں۔آمین۔" پیغام حضرت خلیفتہ اسیح الثانی بنام کارکنان مال کراچی۔مورخہ ۳ مارچ ۱۹۵۷) ایک تعارف