مالی قربانی ایک تعارف — Page 143
مالی قربانی 143 ایک تعارف کا رجسٹر ہے )۔سیکرٹری مال مجلس عاملہ کو وقتا فوقتا تدریجی وصولی سے مطلع کرے گا۔( قاعدہ نمبر 330) خرچ سیکشن : - وہ دی گئی ہدایات کے مطابق آمد و خرچ کے کھانہ جات کو مکمل رکھنے کا ذمہ دار ہے۔قاعدہ نمبر (331) اُسکی ذمہ داری ہوگی کہ وہ رسید بکس چھپوائے لوکل سیکرٹریان مال محصلین کو مہیا کرے اور اُن کا با قاعدہ ریکارڈ رکھے۔(قاعدہ نمبر 332) اُسے ماہانہ آمد وخرچ کا گوشوارہ بذریعہ امیر وکیل المال ثانی کو بھجوانا ہوگا۔(قاعدہ نمبر 333) اُسے ہر 3 ماہ بعد اپنے کھانہ جات کا آڈیٹر سے آڈٹ کروانا ہوگا۔قاعدہ نمبر 334) وہ سالانہ آمد و خرچ کا بجٹ تیار کرے گا۔اور اسے فنانس کمیٹی کے سامنے پیش کرے گا۔قاعدہ نمبر 335 اُسے دوران سال حصہ مرکز اور دیگر امانات متعلقہ اکاؤنٹس میں جمع کروانی ہوں گی۔( قاعدہ نمبر 336) اُسے مختلف جماعتوں کی طرف سے گرانٹ کے حصول کی درخواستیں مجلس عاملہ میں منظوری کے ( قاعدہ نمبر 337) لئے پیش کرنا ہوں گی۔مالی سال کے اختتام پر ماہ جولائی میں اُسے آمد وخرچ کا گوشوارہ وکیل المال ثانی کو بھیجنا ہوگا اور اس کی ایک نقل آڈیٹر کو برائے جانچ پڑتال بھیجنا ہوگی۔یہ رپورٹ باقاعدہ امیر کے دستخط سے آنی چاہئیے۔قاعدہ نمبر 338) ایڈیشنل سیکرٹری مال اُسے اُن ممبران کی ایک فہرست تیار کرنا ہوگی جو چندہ ادا نہیں کرتے یا مقررہ شرح کے مطابق ادا ئیگی نہیں کرتے۔اُسے بھر پور کوشش کرنا ہوگی کہ ایسے تمام افراد بمطابق شرح چندہ ادا کریں۔( قاعدہ نمبر 339) وہ ایسی تمام درخواستوں کا پر کاروائی کرے گا جو غیر موصی چندہ دھندگان کی طرف سے حضرت