مالی قربانی ایک تعارف

by Other Authors

Page 65 of 201

مالی قربانی ایک تعارف — Page 65

مالی قربانی 65 ایک تعارف ماہانہ مالی گوشواره بجٹ کی تیاری کے بعد سب سے اہم کام آمد و خرچ کا حساب رکھنا ہے۔مقامی جماعتوں میں ہر ماہ وصول ہونے والے چندہ جات اور دوران ماہ ہونے والے اخراجات کی رپورٹ تیار کر کے نیشنل مرکز بھجوائی جائے۔نیشنل سیکرٹری مال ان آمدہ رپورٹس کے مطابق اپنی رپورٹ تیار کر کے نیشنل امیر کے دستخطوں سے وکالت مال لندن اور اس کی کاپی وکالت مال ثانی ربوہ کو بھجوانے کا ذمہ دار ہے۔ماہانہ مالی گوشوارہ تیار کرتے وقت درج ذیل ہدایات کو مد نظر رکھا جائے :- ماہانہ مالی گوشوارہ میں آمد وخرچ کے تین ہیڈ ز ہیں۔ހނ 1 معمول کا آمد و خرچ 2 مشروط آمد و خرچ 3۔ترقیاتی آمد و خرچ Regular Income & Expenditure Conditional Income & Expenditure Development Income & Expenditure ان ہیڈز کے تحت آنے والی مدات میں تبدیلی یا زائد مد کا اندراج صرف مرکز سے منظوری کے بعد ریگولر انکم وایکسپنڈ پچر ہو سکتا ہے۔ریگولر انکم (Regular Income) روز مرہ اخراجات ریگولر انکم کے تحت ہونے والی آمد سے ہی ہوں گے۔اگر ملک اپنے ذرائع سے روز مرہ اخراجات پورے نہیں کر سکتا تو ایسی صورت میں وہ حضور انور کی منظوری سے سنٹرل ریز رویا مرکز و غیرہ سے گرانٹ حاصل کر سکتا ہے۔جس ذریعہ سے بھی گرانٹ حاصل کی جائے گی اسے خرچ کرنے سے پہلے Regular Income کے ہیڈ کے تحت بطور آمد درج کیا جائے گا۔ریگولرانم اگر دوران سال ہونے والے ریگولر اخراجات سے کم ہو اور مرکز سنٹرل ریزرو سے اخراجات کرنے کی اجازت دے دے تو درج ذیل ہدایات مد نظر رہنی چاہیں:۔