مالی قربانی ایک تعارف — Page 63
مالی قربانی 63 ایک تعارف ہدایات برائے بجٹ ذیلی تنظیم تینوں ذیلی تنظیمیں مجلس انصار اللہ مجلس خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماءاللہ براہ راست حضور انور ایدہ اللہ کی ہدایات کے تحت کام کرتی ہیں۔ان کی ہدایات و راہنمائی کیلئے دفتر پرائیویٹ سیکرٹری لندن میں ذیلی تنظیموں کا ایک ڈیسک ہے۔تینوں ذیلی تنظیموں کا لائحہ عمل اور دستور اساسی با قاعدہ لندن سے ہر ملک کو بھجوایا گیا ہے۔(اگر کسی ملک کو نہ ملا ہوتو دفتر پرائیویٹ سیکرٹری سے منگوایا جاسکتا ہے) جس کے مطابق تینوں مجالس ملک اپنا بجٹ آمد و خرچ بناتی ہیں۔تینوں مجالس کی ملکی شوری کی سفارش کے ساتھ نیشنل صدور حضرت خلیفہ اسی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت اقدس میں بجٹ منظوری کیلئے بھجواتے ہیں۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی منظوری کے بعد تینوں مجالس کے صدور اپنی اپنی مجلس کے بجٹ کے مطابق عمل درآمد کرواتے ہیں۔گو کہ نیشنل امیر عمومی نگرانی کا ذمہ دار ہے لیکن ذیلی تنظیموں کے فنڈز بجٹ میں اسے دخل دینے کا اختیار نہ ہے۔تنوں ذیلی تنظیمیں درج ذیل شرح سے چندہ مجلس کی مد میں ہونے والی آمد کا حصہ مرکز علیحدہ کرتی ہیں۔مجلس انصار الله ۲۰ فیصد مجلس خدام الاحمدیہ ۳۰ فیصد ٣۔لجنہ اماءاللہ ۲۵ فیصد جبکہ انصار اللہ کے چندہ اجتماع پر الگ سے ۱۰ فیصد حصہ مرکز ہوتا ہے۔مندرجہ بالا طریق پر علیحدہ کیا جانے والا حصہ مرکز لندن بھجوایا جاتا ہے۔یا حسب ہدایت وکالت مال لندن اسی ملک کے سنٹرل ریزرو میں جمع کروایا جاتا ہے۔دوران سال اگر اخراجات بجٹ سے بڑھنے کا امکان ہو تو قبل از خرچ اس کی منظوری حضرت خلیفہ اتیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے لی جاتی ہے۔نیز اگر آمد میں بھی اضافہ کرنا درکار ہو تو اس کیلئے بھی حضرت خلیفہ اسیح کی منظوری حاصل کرنا لازمی ہے۔