مالی قربانی ایک تعارف

by Other Authors

Page 59 of 201

مالی قربانی ایک تعارف — Page 59

مالی قربانی 59 ایک تعارف پنشن کی کمیوٹ شدہ رقم پر لازمی چندے یکمشت ادا کرنے ضروری ہیں۔اقساط میں ادا ئیگی کیلئے وکالت مال لندن سے اجازت لینی ضروری ہے۔اس رقم پر چندہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں بقایا دار شمار ہوں گے۔اگر اس رقم سے کوئی آمد ہو تو اس پر بھی چندہ ادا کرنا ضروری ہے۔کاروباری حضرات ہر سال حساب کر کے اس سال کے منافع پر پورا چندہ ادا کریں اور پھر باقی منافع کو کاروبار میں شامل کیا کریں۔اگر کوئی ملازم/ کارکن اپنے ادارہ سے قرض حاصل کر کے اپنی ضروریات پوری کرتا ہے تو قرض کی رقم پر یکمشت چندہ ادا کر دے یا قرض کی اقساط کو تنخواہ الاؤنس میں سے منہانہ کرے۔جو شخص اپنی رہائش تبدیل کرتا ہے اس کیلئے لازم ہے کہ اپنی سابقہ جماعت سے اپنے چندوں کی تفصیل صدر جماعت یا سیکرٹری مال سے لے کر جائے اور نئی جماعت میں جا کر رابطہ کر کے اس تفصیل کو پیش کرے۔نئی جماعت میں جانے سے سابقہ بقائے ختم نہیں ہو جاتے۔اگر بعض افراد جماعت دوران سال کسی جماعت سے رہائش تبدیل کر جائیں تو ان کے بارہ میں ساتھ کے ساتھ مرکز کو اطلاع دی جائے اور بجٹ میں ضروری تبدیلی ( کمی زیادتی ) کی اجازت حاصل کر لی جائے۔سال کے آخر میں ملنے والی کمی بجٹ کی درخواستوں پر غور نہیں ہو سکے گا۔اسی طرح اگر دوران سال چندہ دہندگان کی آمد میں کوئی قابل ذکر کمی بیشی واقع ہو تو اس کی بھی ساتھ ساتھ مرکز کو اطلاع کرنی ضروری ہے۔۱۲۔وکالت مال لندن کی طرف سے منظور شدہ نمونہ کے مطابق مطبوعہ رسید حاصل کئے بغیر نہ کوئی چندہ دیا جائے اور نہ ہی لیا جائے۔رسید کی پابندی ذیلی تنظیموں پر بھی عائد ہوتی ہے۔بجٹ پورا کرنا جماعتوں کی ذمہ داری ہے ---- حضرت خلیفہ امسیح الثانی نے ۱۹۳۶ء کی مجلس مشاورت میں فرمایا:۔بعض لوگ چندہ با شرح نہیں دیتے اس کے متعلق افراد کو اجازت ہے کہ دفتر سے وجوہ پیش کر کے باشرح ادا نہ کرنے کی اجازت لے لیں۔جو کمی با شرح نہ دینے