مالی قربانی ایک تعارف — Page 54
مالی قربانی 54 ایک تعارف مجلس عاملہ کو اختیار ہے ( کسی عہدیدار کو انفرادی طور پر نہیں ) کہ بجٹ کے اندر رہتے ہوئے ایک مد سے دوسری مد میں رو پی منتقل کرے۔مجلس عاملہ کو اختیار نہیں کہ ایک مد کا خرچ بغیر مرکز کو بتائے کسی اور مد میں ڈال دے۔مجلس عاملہ کو یہ بھی اختیار نہیں ہے کہ مجموعی بجٹ کو از خود بڑھائے۔ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الرابع بابت بجٹ و ترمیم بجٹ بجٹ کو ایک مد سے دوسری مد میں منتقل کرنا " وتر اس کے متعلق دو باتیں جماعت کو خوب اچھی طرح ذہن نشین کرنی چاہیئیں۔مجلس عاملہ کو اختیار ہے کسی عہد یدار کو نہیں کہ بجٹ کے اندر رہتے ہوئے ایک مد سے دوسری مد میں روپیہ منتقل کرے لیکن مجلس عاملہ کو بھی اختیار نہیں کہ ایک مد کا خرچ بغیر مرکز کو بتائے کسی اور مد میں ڈال دے۔یہ بددیانتی ہے، اور یہاں سے آگے پھر بہت قسم کے فتنوں کے رستے کھل جاتے ہیں۔اگر سفر خرچ کی مدختم ہوگئی ہے تو سفر خرچ کی مد کو بڑھانا چاہیئے۔سفر خرچ کے بل دوسری مد میں نہیں جائیں گے ، اور عملاً یہ جو خاموشی کے ساتھ بات کر دی جاتی ہے وہ یہ ہوتی ہے۔کہ بجائے اس کے کہ مجلس عاملہ بیٹھے اور یہ فیصلہ کرے کہ سفر خرچ کی مد کو ایک لاکھ کی بجائے ہم پانچ لاکھ کرتے ہیں اور زائد چار لاکھ روپیہ فلاں فلاں مد سے کاٹ کر ادھر منتقل کرتے ہیں ، جو ایک جائز بات ہے۔اس کی بجائے سفر خرچ کی مد ایک لاکھ کی ایک لاکھ رہتی ہے اور بل سفر خرچ کے دوسری مدوں میں ڈال دیئے جاتے ہیں۔سفر خرچ کی مثال میں صرف ایک مثال کے طور پر دے رہا ہوں۔مجموعی بجٹ کو بڑھانے کا اختیار مجلس عاملہ کو بھی نہیں " ایک اختیار جو مجلس عاملہ کو بھی نہیں ہے وہ یہ ہے کہ مجموعی بجٹ کو از خود بڑھادے۔مثلاً مجموعی بجٹ اگر دس لاکھ گلڈرز ہے تو دس لاکھ گلڈرز کے اندر مدات