مالی قربانی ایک تعارف — Page 53
مالی قربانی 53 ایک تعارف بجٹ اگر بچت کا پیش کیا جا رہا ہے تو دوران سال ہونے والی تمام بچت سنٹرل ریزرو میں جمع ہوگی۔( واضح رہے کہ یہ بچت دوران سال، ماہ بہ ماہ ، حاصل ہونے والے چندہ جات پر شرح کے مطابق الگ کیئے جانے والے حصہ مرکز کے سنٹرل ریزرو میں منتقل کئے جانے کے بعد ہوگی) اسی طرح سال کے آخر پر یعنی 30 جون کو جور تم بچ جائے گی وہ بھی سنٹرل ریزرو میں جمع ہوگی۔اسی طرح دوران سال اگر کسی هنگامی ضرورت کے پیش نظر کسی رقم کی ضرورت پیش آتی ہے تو اس کے لئے سنٹرل ریز رو سے مرکز کی منظوری سے رقم حاصل کی جاسکتی ہے۔۱۰۔آمد و خرج کا یہ بجٹ مئی کے وسط تک وکالت مال لندن پہنچ جانا چاہیئے۔ا۔مجوزہ بجٹ مرکز کے منظور شدہ فارمز پر ہی بھجوایا جائے۔نوٹ :۔منظوری کیلئے بجٹ وکالت مال لندن کو بھجوانے سے پہلے Annexure III صفحہ 182 پر درج چیک لسٹ کے ساتھ موازنہ کر کے بھجوایا جائے۔ترمیم بجٹ مرکز سے بجٹ منظور ہونے کے بعد اس میں کسی قسم کی تبدیلی مرکز کی منظوری کے بغیر نہیں ہو سکتی۔اگر دوران سال تشخیص شدہ بجٹ میں کسی فرد جماعت کے نقل مکانی کرنے ، مرتد ہونے ،فوت ہونے پانے دوستوں کے جماعت میں شامل ہونے سے قابل ذکر کمی یا بیشی کی وجہ پیدا ہو جائے تو بجٹ میں مناسب ترمیم صرف اسی صورت میں ہو سکتی ہے کہ ان تمام تبدیلیوں سے فوری طور پر مرکز کو آگاہ کر کے بجٹ میں ترمیم کی منظوری حاصل کی جائے۔دوران سال اگر کسی خاص مد میں تدریجی معیار (Pro-rata) سے زائد خرچ ہو رہا ہوا اور اس بات کا امکان ہو، کہ خرچ منظور شدہ بجٹ سے زائد ہو جائے گا، قبل اس کے کہ منظور شدہ بجٹ ختم ہو ، ان زائد اخراجات کی تفصیل / وجوہات، نیز یہ کہ یہ فاضلہ رقم کہاں سے حاصل کی جاسکتی ہے۔کی مکمل تفصیل لکھ کر مرکز سے منظوری حاصل کی جائے۔یعنی یہ رقم کسی دوسری مدامدات میں سے بجٹ کے اندر رہتے ہوئے اس مد میں منتقل کی جاسکتی ہے۔یا اس کے لئے مجموعی بجٹ میں اضافہ کرنا ضروری ہوگا)