مالی قربانی ایک تعارف — Page 22
مالی قربانی 22 اقرار کرے جس کو وہ دے سکتا ہے۔گو ایک پیسہ ماہواری ہو۔مگر خدا کے ساتھ فضول گوئی اور دروغ گوئی کا برتاؤ نہ کرے۔ہر ایک شخص جو مرید ہے اس کو چاہیئے جو اپنے نفس پر کچھ ماہواری مقرر کر دے۔خواہ ایک پیسہ ہو اور خواہ ایک دھیلہ اور جو شخص کچھ بھی مقرر نہیں کرتا اور نہ جسمانی طور پر اس سلسلہ کے لئے کچھ بھی مدد دے سکتا ہے وہ منافق ہے اب اس کے بعد وہ سلسلہ میں رہ نہیں سکے گا۔اس اشتہار کے شائع ہونے سے تین ماہ تک ہر ایک بیعت کرنے والے کے جواب کا انتظار کیا جائے گا کہ وہ کیا کچھ ماہواری چندہ اس سلسلہ کی مدد کیلئے قبول کرتا ہے۔اور اگر تین ماہ تک کسی کا جواب نہ آیا تو سلسلہ بیعت سے اس کا نام کاٹ دیا جائے گا اور مشتہر کر دیا جائے گا۔اگر کسی نے ماہواری چندہ کا عہد کر کے تین ماہ تک چندہ کے بھیجنے سے لا پرواہی کی اس کا نام بھی کاٹ دیا جائے گا۔اور اس کے بعد کوئی مغرور اور لاپر واہ جو انصار میں داخل نہیں اس سلسلہ میں ہرگز نہیں رہے گا۔" ( مجموعہ اشتہارات جلد سوم صفحه ۴۶۸-۴۶۹) ایک تعارف