مالی قربانی ایک تعارف

by Other Authors

Page 174 of 201

مالی قربانی ایک تعارف — Page 174

مالی قربانی 174 ایک تعارف طرف سے موصی کا کتبہ لگاتا ہے۔جو کہ عام سٹینڈرڈ سائز کا ہوتا ہے۔لیکن اگر در ثاء خود کتبہ لگوانا چاہتے ہوں تو اس کے لئے تحریری طور پر سیکرٹری مجلس کار پرداز کو درخواست دینی ہو گی ، اور نمونہ عبارت دیگر اسکی منظوری لینی ہوگی۔ورثاء اگر خود کتبہ لگوا ئیں تو اس کتبہ کا مقرر شدہ سائز ہے سائز کتبہ :۔لمبائی 24 انچ اور چوڑائی 15 اینچ کتبہ کی عبارت کا نمونہ حسب ذیل ہے۔۔۔ولدیت زوجیت مزار سکونت تاریخ بیعت تاریخ وفات۔۔وصیت نمبر۔(1)۔۔۔۔۔۔۔دسویں حصہ سے زائد کی وصیت ہو تو اُس کا ذکر۔(۲) امتیازی خصوصیات ، خدمات اور واقعات کا مختصر ذکر۔تاریخ پیدائش (۳) حضرت مسیح موعود یا خلفائے کرام نے کوئی تعریفی کلمات فرمائے ہوں تو اُن کا ذکر۔عبارت کی منظوری سیکرٹری مجلس کار پرداز دیں گے۔بیرونی ممالک میں مقبرہ موصیان میں لگائے جاے والے کتبہ جات کے متعلق بھی یہی طریق ہے۔سوال:۔ترکہ میں تجہیز اور تدفین کے اخراجات وضع کرنے کے بارہ میں شرعاً کس حد تک جواز ہے۔اب:۔حضرت مسیح موعود کے زمانہ سے ہی وصیت فارم کے شروع میں شق اول کے تحت موصی درج ذیل اقرار کرتا ہے " کہ میرے مرنے کے بعد نعش کو بہشتی مقبرہ قادیان میں دفن کرنے کیلئے قادیان پہنچایا جائے۔بشرطیکہ اور نعش کو قادیان پہنچانے کے اخراجات اگر میں فوت ہونے سے پہلے خزانہ صدرانجمن احمد یہ میں جمع نہ کروا سکا تو میری جائیداد متروکہ میں سے وضع کئے جائیں۔لیکن ایسے اخراجات کا اثر اس حصہ جائیداد پر نہ پڑے گا جو میں اس وصیت کی رُو سے صدر انجمن احمد یہ کودیتا ہوں"۔اسی طرح حضرت خلیفۃ اسیح الرابع رحمہ اللہ سے اس بارہ میں سوال کیا گیا تو حضور نے فرمایا:۔سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں تجہیز و تدفین وغیرہ امور کے بارہ میں موصی جو اقرار کرتے تھے وہی جاری رہے اس میں کسی قسم کی تبدیلی کی