مالی قربانی ایک تعارف

by Other Authors

Page 173 of 201

مالی قربانی ایک تعارف — Page 173

مالی قربانی 173 ایک تعارف کیلئے ہیں یا ان سے کچھ مختلف ہیں؟ جواب:۔(1) مقبرہ موصیان میں تدفین کے قواعد وشرائط مکمل طور پر وہی ہیں جوکسی موصی کی بہشتی مقبرہ میں تدفین کے لئے لازمی قرار دئے گئے ہیں۔جیسا کہ قواعد میں درج ہے کہ کسی موصی کی تدفین سے قبل اسکے حصہ آمد کی ادائیگی مکمل طور پر لازمی ہوگی۔البتہ جائیداد کے بارہ میں استثناء رکھا گیا ہے۔اگر کسی موصی کا حصہ جائیداد مکمل ادانہ ہوا ہو تو اسکی ادائیگی کے بارہ میں قابل اعتماد ضمانت لے لینے پر تدفین ہو سکے گی۔کسی بھی موصی کی وفات پر تدفین سے قبل ضروری ہے کہ موصی کے حساب حصہ آمد و جائیداد کے بارہ میں مرکز سے حساب منگوا کر اس کی روشنی میں سابقہ بقایا جات وصول کئے جائیں۔(۲) بیرون ممالک میں جو مقبرہ موصیان قائم ہیں ایسے مقبروں کو بہشتی مقبرہ کا نام نہیں دیا جا سکتا۔یہ مقبرہ موصیان کہلاتے ہیں۔(۳) مقبرہ ہائے موصیان بیرون کے انتظام وانصرام کے لئے جو کمیٹی بنتی ہے۔اس کا صدر نیشنل امیر جماعت اور سیکرٹری نیشنل سیکرٹری وصایا ہوتا ہے۔نیشنل سیکرٹری مال اور مبلغ انچارج بھی اس کے ممبر ہوتے ہیں۔کل ممبران کی تعداد پانچ سے سات تک مناسب ہوتی ہے۔اور قورم تین ممبران کا ہوگا۔اس کمیٹی کا یہ کام ہو گا کہ وہ اپنے ملک میں وصیت کی تحریک کرتی رہے۔اور موصیان کی تدفین اور مقبرہ موصیان سے متعلقہ امور سرانجام دے۔سوال کیا کمیٹی برائے تدفین قبرستان کی نگہداشت کیلئے مقامی حالات کے پیش نظر کوئی رقم مقرر کر سکتی ہے؟ جو ہر موصی کی وفات پر اُس کے ورثاء سے لی جائے۔کیونکہ عام قبرستان میں بھی تدفین کیلئے کچھ نہ کچھ رقوم لی جاتی ہیں۔جواب:۔اگر کسی ملک میں ایسی کوئی ضرورت پیدا ہوتی ہے تو مناسب ہوگا کہ اس بارہ میں کمیٹی کی معین رائے مکمل وضاحت کے ساتھ امیر صاحب کی وساطت سے مرکز بھجوائی جائے تا کہ بعد غور و جائزہ فیصلہ ہو سکے۔سوال: کتبہ لگانے کے اخراجات کس کے ذمہ ہونگے۔جواب:۔بعد وفات موصی / موصیه، تر که وغیرہ کی مکمل رپورٹس منگوانے کے بعد ادا ئیگی مکمل کروا کر دفتر اپنی