مالی قربانی ایک تعارف — Page 166
مالی قربانی 166 ایک تعارف آمد سے یکمشت یا بالاقساط ایک جائیداد خریدتا ہے۔جس پر بعد از وفات وصیت کی ادائیگی واجب ہوتی ہے یا اس کی اپنی آسانی کیلئے یہ اجازت دی گئی ہے کہ اگر وہ چاہے تو اپنی زندگی میں اس کی ادائیگی کر سکتا ہے۔سوال:۔منقولہ جائیداد از قسم شیئر ز اور اسی طرح کی دوسری Investments پر وصیت کی ادائیگی کا کیا طریق ہوگا ؟ جواب:۔(1) ایسی جائیداد (Shares) اپنی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق جائیداد شمار ہوگی اور اس پر حصہ جائیداد واجب الاداء ہوگا۔(۲) نیز ایسی جائیداد سے ملنے والے منافع پر حصہ آمد بمطابق شرح دینا ہوگا۔(1/10 کے حساب سے یا جو موصی نے اپنی شرح مقرر کی ہو ) یہی ہدایت ہر قسم کی Investments پر بھی لاگو ہوگی۔سوال:۔وصیت کرواتے وقت موصی اپنے ملکیتی مکان پر کس شرح سے وصیت ادا کرے گا؟ جواب:۔چندہ وصیت کی کم سے کم شرح 1/10 اور زیادہ سے زیادہ 113 ہے۔ہر شخص اس کے مابین اپنی حیثیت کے مطابق کسی بھی شرح پر حصہ آمد اور حصہ جائیداد مقرر کر کے اور دفتر کو اطلاع کر کے اس کی ادائیگی کرسکتا ہے۔سوال: کیا کار موصی کی جائیداد کے طور پر شمار ہو سکتی ہے؟ جواب:۔عام روز مرہ استعمال کی اشیاء کی طرح کا ر بھی موصی کی جائیداد شمار نہیں ہوگی۔سوائے اس کے کہ موصی کی کوئی اور جائیداد نہ ہو اور وہ از خود اپنی رضامندی سے کار یا اس طرح کی دوسری اشیاء پر حصہ جائیداد ادا کرنے کی خواہش کرے۔یا کسی موصی کی جائیداد زیادہ تر اس طرح کی اشیاء پرشت بینید ور اس مشکل ہو۔یا کسی موصی کے پاس اس طرح کی بہت سی اشیاء کا قیمتی ذخیرہ ہو، جسے اس کی جائیداد متصور کیا جاسکے۔