مالی قربانی ایک تعارف — Page 165
مالی قربانی 165 ایک تعارف یہ معمول کے اخراجات شمار ہونگے۔اس لئے قرضہ کی کسی قسط کی ادائیگی یا Mortgage ، Interest یا انشورنس پریمیئم وغیرہ کو چندہ کی غرض کے لئے اصل آمد سے منہا کرنے اجازت نہیں ہے۔(۲) اسی طرح آٹو انشورنس کو بھی اصل آمد سے منہا کرنے کی اجازت نہیں۔کیونکہ اس کا فائدہ بھی مالک کو جاتا ہے۔سوال:۔کیا ہیلتھ انشورنس کو چندہ کی غرض کے لئے آمد سے منہا کیا جاسکتا ہے۔؟ جواب:۔ہیلتھ انشورنس کے اخراجات بھی آمد سے منہا نہیں ہوں گے خواہ یہ لازمی ہی کیوں نہ ہو۔سوائے ایسی صورت کے کہ جس میں ہیلتھ انشورنس ایک حکومتی ٹیکس کی صورت اختیار کر لے یا اس کا فائدہ ایک کمیونٹی پر محیط ہو اور ذاتی طور پر کوئی سہولت اس سے حاصل نہ ہوتی ہو۔سوال: اگر موصی کو کسی غیر منقولہ جائیداد پر بطور کرایہ کوئی آمد وصول ہو رہی ہو تو کیا اس آمد پر وہ چندہ حصہ آمد ادا کرے گا ؟ جواب:۔جی ہاں موصی ایسی جائیداد سے پیدا ہونے والی آمد پر حصہ آمد بشرح چندہ عام ( یعنی (1/16 جائیداد ادا کرے گا۔سوال: ایک شخص اپنی آمد میں سے (جائیداد ) کے قرضہ کی قسط منہا کئے بغیر کل آمد پر حصہ آمد ادا کرتا ہے تو کیا ایسی صورت میں بھی اس جائیداد پر مکمل حصہ جائیداد ادا کرناضروری ہے؟ جواب:۔جائیداد پر حصہ جائیداد مکمل بمطابق وصیت ادا کرنا ضروری ہے۔(۱) اگر کوئی شخص اس قدر آمد کی سبیل نہیں رکھتا کہ اس سے یکمشت یا بالاقساط ایک جائیداد خرید سکے۔اور ایسی جائیداد کے حصول کیلئے وہ قرض حاصل کرتا ہے۔اگر وہ زندگی میں ایسی جائیداد پر حصہ جائیدا دادا کرنا چاہتا ہے تو قرض کی ذمہ داری اپنے اوپر رکھے گا۔اور تشخیص کے وقت پر اس جائیداد کی جو قیمت ہوگی اس پر حصہ جائیداد ادا کرے گا۔کیونکہ زندگی میں قرض کی کوئی حیثیت نہیں ( بلکہ ہر شخص دوران زندگی قرض لیتا اور واپس کرتارہتا ہے )۔(۲) ایک شخص پہلے اپنی آمد پیدا کرتا ہے اور اس آمد پر وصیت حصہ آمد ادا کرتا ہے بعد ازاں بقیہ