مالی قربانی ایک تعارف — Page 152
مالی قربانی 152 متعلقہ قواعد ایک تعارف کسی بھی مقامی جماعت کے عہدیداران اُسی جماعت کے چندہ دھندگان میں سے منتخب کئے جائیں گے، سوائے سیکریٹری رشتہ ناطہ کے جس کو نیشنل امیر اپنی صوابدید پر نامزد کرے گا۔یہ بات ذہن نشین رہنی چاہیئے کہ تمام عہدیداران : () داڑھی رکھتے ہوں، استثنائی صورت میں (داڑھی نہ رکھنے والے کا بھی انتخاب ہوسکتا ہے لیکن اُسکی اجازت حضرت خلیفتہ اسیح سے لینا ضروری ہوگا۔دوران)۔(ب) معروف طور پر متقی ہوں۔( قاعدہ نمبر 180) ) درج ذیل افراد کسی بھی جماعتی انتخاب میں ووٹ دینے کے اہل نہ ہوں گے۔(i) ایسا شخص جو لازمی چندہ جات کا نا دھندہ ہو۔(ii) ایسا شخص جس کی عمر ۱۸ سال سے کم ہو۔(iii) ایسے افراد جن کے خلاف نظام جماعت نے تعزیری کاروائی کی ہو۔(iv) ایسے عہدیداران جنہیں نظام جماعت نے بوجوہ معطل کر دیا ہو ( معطلی کے عرصہ کے (ب) ایسے بقایا داران / نا دھندگان، جو انتخاب کی تاریخ کے اعلان کے بعد اپنا چندہ ادا کریں وہ س انتخاب میں حصہ نہیں لے سکتے۔محض انتخاب میں حصہ لینے کی خاطر چندے کی ادائیگی کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جانی چاہئے۔( ج ) ایک نو مبائع اپنی بیعت کے ایک سال کے بعد انتخاب میں حصہ لینے کا حق دار ہوگا۔بشرطیکہ وہ قواعد وضوابط میں دی گئی تمام دوسری شرائط پوری کرتا ہو۔نوٹ :۔چندہ ادا کرنے والے ممبر سے مراد ایسا شخص ہے جو چھ ماہ یا اس سے زائد کے لازمی چندہ جات کا بقایا دار نہ ہو، اس شرط سے وہ افراد متقی ہیں جنہوں نے مرکز سے بقایا جات کی بالاقساط ادائیگی یا رعائتی شرح سے چندہ کی ادائیگی کی اجازت حاصل کی ہو۔تاہم ایسے تمام افراد کسی جماعتی عہدہ یا مجلس انتخاب کے ممبر کی حیثیت سے منتخب نہیں کئے جاسکتے سوائے اس کے کہ مرکز کی طرف سے قبل از وقت ان کے انتخاب